وزیراعظم کی سرحد پر فوجیوں کے ساتھ دیوالی - حوالدار عبدالحمید کو خراج عقیدت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-12

وزیراعظم کی سرحد پر فوجیوں کے ساتھ دیوالی - حوالدار عبدالحمید کو خراج عقیدت

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے مسلسل دوسرے سال اپنی دیوالی سرحد کی نگہبانی کرنے والے جوانوں کے ساتھ منائی۔ اس مرتبہ انہوں نے یہ دیوالی پنجاب سیکٹر میں منائی۔ وزیر اعظم نے ٹوئٹ میں کہا کہ آج دیوالی کے مبارک دن پر میں سرحدی علاقوں کا دورہ کررہا ہوں اور اپنا وقت جوانوں کے ساتھ گزار رہا ہوں۔ مودی کھاسہ میں ڈوگری وار میموریل بھی گئے اور شہیدوں کی یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ مودی نے گزشتہ برس سیاچین میں جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی تھی ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے جنگ میں حصہ لینے والے سینئر سپاہیوں کے لئے ایک رتبہ۔ ایک پنشن اسکیم کی نقائص سے پاک عمل آوری کا وعدہ کیا۔ا یک رتبہ ایک پنشن پر سابق فوجیوں کی جانب سے مسلسل مظاہروں کے پس منظر میں مودی نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ حکومت نے اسکیم پر عمل آوری کے فیصلہ کے ساتھ ایک کمیشن بھی قائم کیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجاسکے کہ اس عمل میں کوئی کمی نہ رہ جائے ۔ یہ نقائص سے پاک ایک انتظام ہے ۔ وزیر اعظم نے دفاعی شعبہ میں داخلی طور پر مینو فیکچرنگ کی ضرورت کا اعادہ کیا۔ انہوںنے ہند۔ پاک سرحد سے قریب3فوجی تنصیات ، کھاسہ میں ڈوگری وار میموریل ، ولٹوہا کے قریب اصل اتر میموریل اور ضلع فیروز پور میں بار کی وار میموریل کا دورہ کیا اور فوجیوں سے بات چیت کی۔ امرتسر کے کھاسہ میں دوگری وار میموریل پر انہوں نے22ستمبر1965ء کو ہندوستانی افواج کی جانب سے لڑی جانے والی طویل لڑائی اور فتح کے مقام پر پھول مالا رکھی ۔ انہوں نے کمپنی کارٹر ماسٹر حولدار عبدالحمید کے مقبرہ پر بھی پھول مالا پیش کی۔ عبدالحمید ایک پرم ویر چکر یافتہ ہیں۔ مودی نے یا دلایا کہ1965ء میں اصل اتر لڑائی کے دوران حمید نے اکیلے نمٹتے ہوئے دشمن کے تین ٹینکوں کو تباہ کیا تھا اور ان کے حملے کو روکنے میں مدد کی تھی ۔ اس کارروائی میں وہ شدید طور پر زخمی ہوکر شہید ہوگئے تھے ۔ مودی نے ٹوئیٹر پر لکھا، وہ سی کیوٹ ایم بی ایچ عبدالحمید کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں ۔ انہیں ان کی شجاعت کے لئے بعد از مرگ پرم ویر چکر سے نوازا گیا تھا۔ کھاسہ میں سپاہیوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ دیوالی منانے آیا ہوں ۔ یہ موقع پاکر میں خوش ہوں ۔ سپاہیوں کی ستائش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آپ کی بہادری وقف ہوکر خدمت کرنے اور خوابوں کا نتیجہ ہے کہ ساری دنیا ہندوستان کو احترام سے دیکھتی ہے ۔ یہ نہ صرف وردی کی کی وجہ سے ہے بلکہ مسلح افواج کا کردار بھی اس کی وجہ ہے ۔ میں ان لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے برسہا برس سے مسلح افواج کی قیادت کی ہے ۔

PM celebrates Diwali with soldiers, pays tribute to Abdul Hamid

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں