ایک رتبہ ایک پنشن اسکیم - میڈلس کو آگ لگادینے سابق فوجیوں کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-12

ایک رتبہ ایک پنشن اسکیم - میڈلس کو آگ لگادینے سابق فوجیوں کا اعلان

نئی دہلی
یو این آئی
گزشتہ ہفتہ ایک رتبہ ایک پنشن اسکیم کی دفعات سے ناخوش احتجاجی سابق فوجیوں نے آج جنتر منتر پر اپنے میڈلس کو آگ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے اس اسکیم کی تحلیل شدہ شکل کے خلاف احتجاج کرنے والے دو ہزار سے زائد سابق فوجیوں نے کل دہلی، ہریانہ اور پنجاب میں اپنے میڈلس واپس کئے تھے ۔ انڈین ایکسپریس سرویس مین موومنٹ کے صدر نشین میجر جنرل ریٹائرڈ ستبیر سنگھ نے آج وزیر دفاع منوہر پاریکر پر الزام عائد کیا کہ وہ او آر او پی پر اپنے تیقنات سے منحرف ہورہے ہیں ۔ میجر جنرل ریٹائرڈ ستبیر سنگھ نے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سینئر فوجی حکومت کی بے دردی اور نا انصافی کے سبب سیاہ دیوالی منارہے ہیں ۔ حکومت نے قبل ازیں او آر او پی اسکیم پر عمل آوری کا اعلان کیا جو یکساں رینک رکھنے والے ، یکساں مدت تک بر سر خدمت رہ کر ریٹائرڈ ہونے والے فوجی عملہ کو ان کی سبکدوشی کی تاریخ سے قطع نظر مساوی پنشن کی ضمانت دیتی ہے ۔ یہ اعلامیہ تاہم سینئر فوجوں کو خوش نہیں کرسکا جس کے نتیجہ میں وہ گزشتہ 191دن سے جاری اپنے احتجاج کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ منوہر پاریکر نے کل کہ اتھا کہ او آر او پی کے حکومت کے ورژن کے خلاف احتجاج کرنا سابق فوجیوں کا جمہوری حق ہے تاہم انہیں گمراہ کیا گیا ہے ۔ منوہر پاریکر نے پاناجی میں آئی سی جی ایس سمارتھ کے افتتاح میں کہا یہ ان کا جمہوری حق ہے کہ احتجاج کریں لیکن میرے خیال میں انہیں گمراہ کیا گیا ہے ۔ اگر ان سب کو شکایت ہے تو انہیں کمیشن کے روبرو اسے پیش کرنا چاہئے جس کا ہم تقرر کررہے ہیں ۔ میرا اصل کام ایک رتبہ ایک پنشن اعلامیہ کو جاری کرنا تھا جو میں نے کردیا ہے ، مزید مسائل پر غور کرنے کے لئے کمیشن سے لازما رجوع کرنا چاہئے۔ ایک ایسا مطالبہ جس پر گزشتہ50برسوں کے دوران غور تک نہیں کیا گیا، کم و بیش اسے پورا کردیا گیا ہے ۔

OROP row: Ex-servicemen burn medals, hold protest march to President's House

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں