دہلی میونسپل کارپوریشنس کو فنڈ جاری کرنے کامطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-04

دہلی میونسپل کارپوریشنس کو فنڈ جاری کرنے کامطالبہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
دہلی میونسپل کارپوریشن( ایم سی ڈی) کے بی جے پی کارپوریٹر اور میئرس نے بلدیات کو فنڈ جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی قیام گاہ کے روبرو دھرنا منظم کیا ۔ شمالی دہلی کے میئر رویندر گپتا ، میئر ہرش ملہوترا، اور جنوبی دہلی کے میئر سبھاش آریہ کے بشمول دہلی کے تین بلدی کارپوریشن کے بی جے پی سے تعلق رکھنے والے کئی کارپوریٹرس نے کجریوال کی گیام گاہ کے روبرو دھرنا دیتے ہوئے نعرہ لگائے اور ایم سی ڈی میں ایک دہے سے کام کرنے والے سینی ٹیشن کے کنٹراکٹ ورکرس کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کا مطالبہ کیا دہلی میں میونسپل کارپوریشن کے ورکرس نے ان کے طویل عرصہ سے مسدود بقایا جات، وقت پر تنخواہ کی فراہمی اور کنٹراکٹ ورکرس کو با قاعدہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے گزشتہ ہفتہ سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کررکھی ہے ۔ مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر ہرش ملہوترا نے دہلی کے تمام تینوں بلدی کارپوریشن کے تقریبا1322کروڑ روپے کے میونسپل ریفارمس فنڈز کو فوری جاری کرنے کے علاوہ دہلی حکومت کے بجٹ میں پہلے ہی منظور ہ بلدیہ کے فنڈز کو جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ تینوں کارپوریشنوں کے1179کروڑ روپے کے گلوبل شیئر کو بھی جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ گزشتہ کئی مہینوں سے ایم سی ڈی اور حکومت دہلی میں فنڈس کے معاملہ میں کشاکش چل رہی ہے ۔ جب کہ دہلی میونسپل کارپوریشن نے اس کے فنڈس میں تخفیف کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے حکومت دہلی سے ایم سی ڈی کو امدادی پیاکیج دینے کا مطالبہ کررہی ہے ۔ کجریوال نے جمعہ کی عوام کے نام ایک کھلے مکتوب میں کہا کہ بلدی ورکرس کی ہڑتال کے لئے ان کی حکومت ذمہ دار نہیں ہے۔ دہلی حکومت نے بتایا کہ کچرا کی عدم نکاسی کے مسئلہ پر اس کا کوئی رول نہیں ہے کیونکہ دہلی کارپوریشن کے دائرہ کار میں نہیں ہے۔ جنوبی دہلی کارپوریشن کے میئر سبھاش آریہ نے الزام لگایا کہ2017کے کارپوریشن انتخابات کو دیکھ کر سیاسی فائدہ اٹھانے کے لئے دہلی حکومت جان بوجھ کرکارپوریشنز کو الاٹ اور بقایا رقم دینے میں کترا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت بار بار مطالبہ کئے جانے کے باوجود ہماری باتوں پر سنجیدگی سے غور نہیں کررہی ہے اور اس کا خمیازہ دہلی کے عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔ انہیں وسائل کے باوجود کارپوریشن اور دارالحکومت کے لوگں کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھ رہے ہیں۔ گپتا نے کہا کہ دہلی حکومت نے صورت حال کی سنگینی کے پیش نظر فوری طور پر فنڈز جاری نہیں کی تو آئندہ دونوں میں تحریک مزید تیز کی جائے گی۔

Mayors of Three MCDs Demand Funds From Deputy CM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں