Search | تلاش
Archives
TaemeerNews Rate Card

Ads 468x60px

Our Sponsor: Socio Reforms Society India

تعمیر نیوز آرکائیو - TaemeerNews Archive

2015-11-18 - بوقت: 19:20

ملائم سنگھ یادو کی 76 ویں سالگرہ پر دیوالی جیسا جشن

Comments : 0
اٹاوہ
یو این آئی
سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کے 76ویں سالگرہ کے موقع پر22نومبر کو ان کے آبائی شہر میں ایک بار پھر سے دیوالی جیسا جشن منایاجائے گا۔ ملائم سنگھ یادو کے یوم پیدائش پر سیفئی میں بہت بڑی تقریب کے انعقاد کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ اس دن صرف ملائم کا گھر ہی نہیں بلکہ پورا سیفئی روشنی سے جگمگا اٹھے گا۔ لوگ اپنے گھروں میں موم بتیاں اور قمقمے لگاکر خوشیاں منائیں گے ۔ ایس پی کے کارکنان گھر گھر جاکر لوگوں سے درخواست کررہے ہیں کہ وہ22-21-20نومبر کو اپنے گھروں کو دیوالی کے تہوار جیسا روشن بنائیں۔ اس تقریب میں سیاسی رہنما ، صنعت کار اور بالی ووڈ کی کئی شخصیات کے شریک ہونے کے امکان ہیں۔ راشٹریہ جنتادل کے سربراہ یادو کے قریبی رشتہ دار لالو پرساد یادو اہل و عیال سمیت اس تقریب میں شریک ہوں گے ۔ ایس پی سربراہ و سابق چیف منسٹر اتر پردیش ملائم سنگھ یادو کے75ویں کی تکمیل کے موقع پر منعقد تقریب کی یادیں ابھی تک رام پور کے عوام کے ذہن میں بسی ہوئی ہیں ۔ اس موقع پر سماج وادی پارٹی قدر آور لیڈر اعظم خان نے خاص طور پر لندن سے ایس پی کے سربراہ کی سواری کے لئے شاہی بگھی منگائی تھی ۔ یہ شاہی بگھی آج بھی رام پور میں موجود ہے۔ اعظم خان نے حال ہی میں ملائم سنگھ یادو کے لئے احترام کر اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بہت بڑے سیاست داں ہیں اور ہم ان کا احترام کرتے ہیں ۔ وہ اپنی یوم پیدائش کہیں بھی منائیں میں انہیں مبارکباد دینے ضرور جاؤں گا۔

Band, baaja, birthday: Bevy of A-list performers set to ring in Mulayam's 76th

0 comments:

Post a Comment