بہار شکست کی مودی اور امیت شاہ ذمہ داری قبول کریں - بی جے پی دلت قائد گوتم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-16

بہار شکست کی مودی اور امیت شاہ ذمہ داری قبول کریں - بی جے پی دلت قائد گوتم

دھار
پی ٹی آئی
بہار میں انتخابی شکست کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امیت شاہ پر آوازیں کسنے کے سلسلہ کے دوران بی جے پی کے ایک اور سینئر قائد سنگھ پریہ گوتم نے آج کہا کہ وزیرا عظم نریندر مودی اور صدر بی جے پی امیت شاہ پارٹی شکست کی ذمہ داری قبول کریں۔ انہوں نے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچہ کو از سر نو منظم کرنے کا مطالبہ کیا۔ پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے گوتم نے تجویز پیش کی کہ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کو سیاست چھوڑ دینی چاہئے اور اپنی تنظیم کو مستحکم کرنے پر توجہ دینی چاہئے اور امیت شاہ کو تبدیل کرتے ہوئے ان کی جگہ راجناتھ سنگھ کو صدر مقرر کرتے ہوئے امیت شاہ کو گجرات کا چیف منسٹر بنایاجانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی اور امیت شاہ کی ٹیم کو بہار میں شکست کی ذمہ داری قبول کرنے سے نہیں ہچکچانا چاہئے ۔ قبل ازیں بی جے پی کے سینئر قائد ایل کے اڈوانی ، مرلی منوہر جوشی شانتا کمار اور یشونت سنہا نے بہار انتخابات میں شکست کے بعد سخت بیارن جاری کرتے ہوئے مودی اور امیت شاہ کی جوڑی پر بہار کی شکست کی ذمہ داری لاگو کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ گوتم جو یہاں تاریخی مانڈو شہر کے دورہ پر آئے ہیں ، امیت شاہ کو گجرات کا چیف منسٹر بنانے کی یہ کہتے ہوئے وکالت کی کہ آنندی بین پٹیل گجرات میں ذات پات کے جدو جہد سے نمٹنے کے قابل نہیں ہیں ۔ پارٹی کو گجرات میں امیت شاہ کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہئے ۔84سالہ بی جے پی کے قائد نے تجویز دی کہ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کو دوبارہ پارٹی کا صدر اور نتن گڈ کری کو ڈپٹی وزیرا عظم مقرر کیاجانا چاہئے ۔ بہار کے نتائج سے رنجیدہ معمر قائد گوتم نے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کو مشورہ دیا کہ وہ ہندوؤں کے مفادات کی خاطر سیاست سے کنارہ کش ہوجائیں اور تنظیم کو منظم کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کریں ۔

Modi, Shah must take onus for Bihar drubbing: Gautam

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں