شاہ سلمان عالم عرب کے نہایت طاقتور شخص - فوربس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-07

شاہ سلمان عالم عرب کے نہایت طاقتور شخص - فوربس

جدہ
رائٹر
فوربس میگزین نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے نام کو عالم عرب کی نہایت طاقتور شخصیت اور دنیا بھر میں14ویں سب سے با اثر شخصیت کی حیثیت سے شامل کیا ہے ۔ ذی اثر عربوں کی فہرست میں شاہ سلمان کے بعد متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النیہان کا نام ہے، جنہیں عالمی فہرست میں 39ویں مقام پر رکھا گیا ہے ۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی کو عرب دنیا کی بااثر شخصیتوں میں تیسرے نمبر پر اور عالمی فہرست میں49ویں مقام پر رکھا گیا ہے ۔ متواتر تیسرے سال روسی صدر ولادیمیر پوٹین کو دنیا کا سب سے طاقتور شخص کا درجہ دیا گیا ہے ۔ جن کے بعد جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور امریکی صدر بارک اوباما کے نام ہیں ۔

King Salman most powerful Arab figure: Forbes

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں