آوٹر رنگ روڈ کے قریب نئے شہر کی تعمیر کی تجویز - چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-29

آوٹر رنگ روڈ کے قریب نئے شہر کی تعمیر کی تجویز - چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ اب جب کہ حیدرآباد کے مضافات میں انڈسٹریل پارکس جیسے ہیلت سٹی فارما سٹی، سنیما سٹی اور بڑی انفارمیشن ٹکنالوجی کمپنیاں قائم ہورہی ہیں ایسے میں حیدرآباد کے اطراف آوٹر رنگ روڈ کے قریب نیا شہر تعمیر کیا جاسکتا ہے جس کے لئے4ہزار ایکر سرکاری اراضیات دستیاب ہیں۔ سی ایم کیمپ آفس میں کنفیڈریشن آف رئیل اسٹیٹ ڈیولپرس اسوسی ایشن آف انڈیا(CREDA) کے وفد نے جس کی قیادت اسوسی ایشن کے صدر سی شیکھر ریڈی نے کی، چیف منسٹر کے سی آر سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وفد سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کے سی آر نے ڈیولپرس کو مشورہ دیا کہ وہ مشترکہ طور پر ایک کنسورشیم تشکیل دیتے ہوئے نئے شہر کو فروغ دیں۔ اس سلسلہ میں حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی ۔ انہوں نے گرین فیلڈ کو بھی فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔ کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ چند وجوہات کے بنا ، رئیل اسٹیٹ کی سر گرمیوںمیں کمی دیکھی جارہی ہے ۔ اب صورتحال تبدیل ہوچکی ہے اور ملک کی معاشی سر گرمیوں میں بھی بہترین آرہی ہے ایسے میں اپنی سر گرمیوں کو دوبارہ شدت سے شروع کرنے کے لئے ڈیولپرس کو آگے آنے کی ضرورت ہے ۔ چیف منسٹر نے ان ڈیولپرس کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ، حکومت ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی ۔ کرپشن اور درمیانی افراد کی خدمات کے بغیر اندرون15یوم انڈسٹریل کی منظوری دے گی۔ یہ منظوری آئی پاس کے ذریعہ دی جائے گی ۔ جس کا مقصد ریاست میں تعمیری سر گرمیوں کی ہمیت افزائی کرنا ہے۔ جس کی اس وقت ضرورت بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو اس طرح آگے بڑھایاجانا چاہئے تاکہ مستقبل میں کوئی پیچیدگی حائل نہ ہونے پائے ۔ اگر اس میں کچھ مسائل یا رکاوٹیں پیش آتی ہیں تو اس کا جائزہ حکومت ضرور لے گی ۔ انہوں نے ڈیویژس کو حیدرآباد میٹرو ڈیولپمنٹ کا حصہ بننے کی خواہش کی اور کہا کہ اس شہر کو کیسا اور کس طرح فروغ دیاجاسکتا ہے اس میں ڈیولپرس اپنا رول ادا کریں ۔جب حیدرآباد کی ترقی کا کام مکمل ہوجانے کے بعد ریاست کے دیگر شہروں کی ترقی پر بھی کام کریں ۔ حکومت بھی اس سلسلہ میں نئے منصوبہ جات کو قطعیت دینے پر غور کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر مجاز طریقہ سے عمارتوں کی تعمیر اور لے آؤٹس کی منظوریاں دی جارہی ہیں ۔ ضرورت پڑنے پر ہم اس کو روکنے کے لئے سخت اقدامات بھی کریں گے ۔ ان سر گرمیوں کو روکنے کے لئے حکومت، ایک ٹاسک فورس کمیٹی بھی تشکیل دے گی ۔ اس میٹنگ میں چیف سکریٹری راجیو شرما، پرنسپل سکریٹری بلدی نظم و نسق جی گوپال ، جی ایچ ایم سی کمشنر جناردھن ریڈی، کمشنر ھمڈا چرنجیلو کے علاوہ اسوسی ایشن کے ریاستی صدر جی رام ریڈی اور سٹی صدر رویندر ریڈی بھی شریک تھے ۔

KCR Shocks Builders With New City Along ORR

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں