دہشت گردانہ کارروائیوں کے خلاف ہندوستان کو اسرائیل کی تائید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-27

دہشت گردانہ کارروائیوں کے خلاف ہندوستان کو اسرائیل کی تائید

نئی دہلی
یو این آئی
دہشت گردانہ کارروائیوں کے خلاف بلا مشروط طور پر اسرائیل ہندوستان کے ساتھ کھڑا ہے اور اس محاذ پر وہ ہر وقت ہندوستان کی مد د کو تیار ہے ۔26/11کی ساتویں برسی کے موقع پر آج اسرائیل نے کہا کہ اس طرح کی واقعات کی روک تھام کے لئے وہ ہندوستان کے ساتھ ہے ۔ اسرائیل نے اس حملے کے مہلوکین کے تیں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہونا بتایا۔ واضح رہے کہ سات سال قبل آج ہی کے دن ممبئی میں دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا جس میں تقریبا166افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ ملک نے ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اسرائیل نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ دن ہمیں دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کا سبق سکھاتا ہے ۔پوری دنیا میں جمہوریت کی بقا اور دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کا جذبہ موجود ہے اور دہشت گردانہ نظریات و خیالات کی بیخ کنی کے لئے ہمیں متحد محاذ بنانا ہوگا ۔ ہم اس دن کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں اور اس سے سبق حاصل کرتے ہیں ۔ اس حملے نے کئی ملکوں کے شہریون کو موت کے گھاٹ اتاردیا اور متعدد افراد بھی اس درد کو محسوس کررہے ہیں۔ ہم ان تمام کے ساتھ ہمدردی کا جذبہ رکھتے ہیں ۔ اسرائیلی ترجمان نے کہا کہ دہشت گردانہ واقعات خواہ ممبئی میں ہو، پیرس یا نیویارک میں ہو، بونس وائرس، بماکو، یروشلم یادیگر مقامات پر ہو ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس کی روک تھام میں تعاون کرنے کا وعدہ کرتے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ اسرائیل بھی دہشت گردانہ حملوں سے جو جھتا رہا ہے اس لئے اسے اس کا درد معلوم ہے اور وہ اسے بہت اچھی طرح محسوس کرتا ہے ۔

We stand by India in fight against terror: Israel

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں