ہندوستان کو چین کی برابری کے لیے ہنوز طویل وقت درکار - اقوام متحدہ رپورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-04

ہندوستان کو چین کی برابری کے لیے ہنوز طویل وقت درکار - اقوام متحدہ رپورٹ

اقوام متحدہ
پی ٹی آئی
اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کو ایشیا بحرالکاہل خطہ میں تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں چین کے مساوی ہونے کے لئے طویل راستہ طے کرنا ہے جب کہ ہندوستان کی کامیابی کا دارومدار درکار اصلاحات پر عمل آوری میں شدت پیدا کرنے کی صلاحیت پر ہے ۔ اقوام متحدہ کی ایشیا بحر الکاہل سے متعلق معاشیات و سماجی کمیشن سے متعلق ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان کو کئی مسائل کا سامنا ہے جن میں پراجکٹس کی منظوری میں تاخیر ، سبسیڈیاں ، نچلی مینو فیکچرنگ بنیادیں اور زرعی پیداوار میں کمی شامل ہے ۔ نیز ہندوستان کو اراضیات کی حصولی ، کمزور حمل ونقل ، برقی نیٹ ورکس ، سخٹ لیبر قوانین جیسے مسائل کا بھی سامنا ہے۔ اسی بنا پر خطہ میں ہندوستان کو چین کے برابر آنے کے لئے طویل راستہ طے کرنے کی ضرورت ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2014ء میں ہندوستان نے34بلین یویس ڈالر کے ذریعہ ایف ڈی آئی کے بہاؤ متاثر کیا ۔ اس طرح22فیصد کا اضافہ ہوا تاہم چین کے مقابلہ میں یہ تعداد تقریبا25فیصد رہی ہے ۔ نریندر مودی کی زیر قیادت حکومت نے مختلف شعبوں میں جیسے دفاع، ریلویز ، تعمیرات، طبی آلات اور انشورنس نے ایف ڈی آئی سرمایہ کاری میں آزادی دی ہے۔ علاوہ ازیں رپورٹ کے مطابق حکومت ہند ملک کے تجارتی و سرمایہ کاری شعبوں میں قواعد میں نرمی لاتے ہوئے تجارتی ماحول کو سازگار بنانے کے لئے بھی کوشاں ہے ۔ رپورٹ کے مطابق میک ان انڈیا پروگرام سے مینو فیکچرنگ شعبہ میں نئے ایف ڈی آئی کو ترغیب دی جاسکتی ہے ۔ علاقہ میں جملہ تجارت کا زائد از50فیصد حصہ ہندوستان کے حصہ میں آتا ہے ۔ ہندوستان کی معیشت میں بہتری واقع ہوئی ہے جب کہ چین کی معیشت میں گراوٹ آئی جس سے ہندوستان یہ امید رکھ سکتا ہے کہ اسے علاقائی و عالمی معیشت میں فائدہ ہو ۔ بین الاقوامی مانیٹرنگ فنڈ( آئی ایم ایف) کو توقع ہے کہ ہندوستان2015میں تیزی سے ترقی کرتی معیشت کے طور پر چین کو پیچھے چھوڑ دے گا ۔ آئی ایم ایف نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ ہندوستان کی ترقی کا دارومدار معاشی اصلاحات ، بہتر سرمایہ کاری اور تیل کی کم قیمتوں پر ہے ۔ علاوہ ازیں آبادی میں اضافہ سے بھی ہندوستان کی شرح ترقی میں اضافہ ممکن ہے ۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ہندوستان توقع ہے کہ سال2030تک دنیا بھر میں بڑی لیبر طاقت بن جائے گا ۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ ہندوستان میں تقریبا ایک بلین افراد کی عمر ایسی ہے جو کام کرنے کے قابل ہے ۔ رپورٹ میں تاہم یہ بھی کہا گیا کہ چین کے مقابلے میں ہندوستان عالمی و علاقائی سطح پر تجارت و سرمایہ کاری کے بہاؤ میں آگے آنے کے موقف میں نہیں ہے۔

India needs long time to emulate China, UN report

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں