ہندوستان کا تنوع ہمارا فخر اور ہماری طاقت - وزیراعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-14

ہندوستان کا تنوع ہمارا فخر اور ہماری طاقت - وزیراعظم مودی

لندن
پی ٹی آئی
اپنے وطن میں عدم رواداری کے مسئلہ پر شدید تنقیدوں کا سامنا کرنے والے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج لندن میں ہندوستانی برادری کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کا تنوع اس ملک کی طاقت اور فخر ہے اور انہوں نے پر امن بقائے باہم کی اہمیت پر زور دیا ۔ مودی نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کے غریب رہنے کی کوئی وجہ نہیں ہے ۔ چنانچہ ہم غربت کے خاتمہ کے لئے ہر قدم اٹھائیں گے ۔ مودی آج ویمبلے فٹبال اسٹیڈیم لندن میں ہزاروں افراد کے ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔ ان میں کی اکثریت ہندوستانی نژاد تھی ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان تنوع سے بھرا ہوا ملک ہے ۔ یہ تنوع ہمارا فخر اور ہماری طاقت ہے ۔ تنوع ہندوستان کی خصوصیت ہے ۔ ہمارا ملک مختلف مذاہب،100سے زیادہ زبانوں اور1500سے زیادہ ہندوستانی لہجوں کی سر زمین ہونے کے باوجود یہ ثابت کرتا ہے کہ مل جل کر محبت کے ساتھ کس طرح زندگی گزاری جاسکتی ہے ۔ برطانیہ کے3روزہ دورہ کے دوسرے دن مودی نے راک اسٹار اسٹائیل میں ہندوستانی برادری سے خطاب کیا۔ گزشتہ10برسوں نے کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا برطانیہ کا یہ پہلا دورہ ہے ۔ فٹبال اسٹیڈیم میں ان کے خطاب کی سماعت کے لئے اندازہ کے مطابق50 تا60ہزارافراد جمع ہوئے تھے ۔ مودی نے اپنے پرجوش خطاب میں کہا کہ آپ نے جس گرمجوشی سے میرا استقبال کیا ہے میں خود کو ا پنے وطن میں محسوس کررہا ہوں ۔ مئی2014میں اتدار پر آنے کے بعد سے ہندوستانی برادری کا یہ اب تک کا سب سے بڑا مجمع ہے ۔ جس سے وہ خطاب کررہے ہیں ۔ قبل ازیں وزیر اعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون نے عوام کے سامنے مودی کا تعارف پیش کیا۔ خصوصیت یہ تھی کہ کیمرون کی اہلیہ سامنتا نے ہندوستانی طرز کی ساڑی زیب تن کی ہوئی تھی اور وہ کیمرون کے ہمراہ تھیں۔کیمرون نے نمستے کرتے ہوئے سامعین سے خطاب شروع کیا تھا جس پر تالیوں سے میدان گونج اٹحا۔ اس کے بعد انہوں نے گجراتی میں کیم چو( آپ کیسے ہیں) کہا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلاتمی کونسل میں مستقل رکنیت کے لئے ہندوستان کی تائید کا اعادہ کیا ۔ برطانیہ میں تقریباً ڈیڑھ ملین ہندوستانی نژاد آبادی رہتی ہے ۔ یہ پروگرام دیوالی تہوار کے موقع پر جشن کے انداز میں منعقد کیا گیا تھا ۔ ہندوستانی نژاد پاپ اسٹار جیسین اور مشہور بالی ووڈ سنگر، بابی ڈول ، کنیکا کپور اور الیشا چنائی نے مشہور میڈ ان انڈیا اور لندن کا آرکسٹرا پیش کیا۔وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ ہندوستان اور انگلینڈ کے تعلقات نہایت مضبوط ہیں اور جب تک سورج چاند رہے گا بھارت اور انگلینڈ کا ناطہ بھی مضبوط ہوتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان جیسا ملک اپنی ترقی نہیں روک سکتا اور نہ ہی اس کی کوئی ترقی کو روک سکتا ہے ۔ ہندوستان کے غریب رہنے کی کوئی وجہ نہیں ہے ۔ اس کی وہ غربت کے خاتمہ کے لئے جو بھی اقدامات ضرور ی ہوںوہ کئے جائیں گے۔ انہوں نے یہ کہتے ہوئے ہندوستانی برادری کو اپنے وطن کی جانب متوجہ کیا۔ ککہ بھارت پر جتنا ادھیکار مودی کا ہے اتنا ہی آپ کا بھی ہے۔ کیمرون نے افتتاحی کلمات میں کہا کہ ہند۔ برطانیہ تعلقات کا جو حسین ترین موقع آج دیکھنے میں آیا وہ اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا میں سب سے کامیاب ہمہ نسلی سماج بن سکتے ہیں ۔

India full of diversity, it is our pride and our strength: PM Narendra Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں