امریکی H1B ویزہ پروگرام میں اصلاح کے لئے سینیٹ میں بل کی پیشکشی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-12

امریکی H1B ویزہ پروگرام میں اصلاح کے لئے سینیٹ میں بل کی پیشکشی

واشنگٹن
پی ٹی آئی
د و امریکی سنیٹرس نے H1B ویزہ پروگرام اور اجرت کی ترمیمی ضروریات کی اصلاح کا مطالبہ کرتے ہوئے سینیٹ میں 2پارٹیوں کی جانب سے ایک بل متعارف کرایا ہے جب کہ ایک اسکیم پر نظام کے بے جا استعمال کے خلاف عجلت کے ایک احساس کی اپیل کی گئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ نظام اس کے حقیقی مقصد سے دور ہوچکا ہے ۔ یہ بل سینیٹرس ، سینیٹ کی عدلیہ کمیٹی کے صدر نشین چک گریسلے اور اسسٹنٹ ڈیمو کریٹک لیڈر ڈک ڈربن کی جانب سے متعارف کرایا گیا ہے اور سینیٹرس بل نیلسن رچرڈ بومینتھل اور شیروڈ براون کی جانب سے اس کی سرپرستی کی جارہی ہے ۔H1Bویزہ نظام کا کبھی بھی یہ مطلب نہیں تھا کہ تعلیم یافتہ امریکی ورکرس کو تبدیل کیاجائے لیکن اس کا مقصد ملازمت کے انتہائی اہم پیشہ ور افراد کے لئے ہے کہ اہم شعبوں میں غیر ملکیوں کی بھرتی کی جائے ، جو امریکیوں کی جانب سے پر نہیں کئے جاسکتے ۔ گریسلے نے یہ بات کہی ۔ اس نظام کا بے جا استعمال حقیقی ہے اور میڈیا رپورٹس میں پروپیگنڈہ کیاجارہا ہے کہ کئی برسوں سے اس کے خلاف ہم دلیل پیش کررہے ہیں جس میں یہ حقیقت شامل ہے کہ ان جائیدادوں پر بھرتی کے لئے امریکیوں کو تربیت دی جارہی ہے ۔ امریکیوں کے لئے عجلت کا ایک احساس ہے جو کم مہارت والے بیرونی ورکرس کی بھرتیوں کی وجہ سے وہ اپنی ملازمتوں سے محروم ہورہے ہیں جو ایک ویزہ پروگرام پر اقل ترین اجرتوں پر آرہے ہیں ۔

H-1B visa reform Bill introduced in US Senate

1 تبصرہ: