مستقبل کی جنگیں سائبر خلا میں لڑے جانے کا امکان - وزیر دفاع منوہر پاریکر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-24

مستقبل کی جنگیں سائبر خلا میں لڑے جانے کا امکان - وزیر دفاع منوہر پاریکر

نئی دہلی
آئی اے این ایس
وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج اسلامک اسسٹیٹ کے عسکریت پسندوں کی جانب سے بھرتی کے لئے انٹر نیٹ کے استعمال پر اظہار تشویش کیا اور کہا کہ کسی بھی خطرہ کا سامنا کرنے انفارمیشن اینڈ ٹکنالوجی کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ضروری ہے ۔ منوہر پاریکر نے یہاں ایک تقریب کے دوران کہا کہ داعش یا آئی ایس آئی جیسی دہشت گرد تنظیم کی مثال لیں ۔ وہ بھرتی اور مدد کے لئے انٹر نیٹ کا بڑھ چڑھ کر استعمال کرتے ہیں ۔ مجھے مختلف تخریبی میکانزمس کے سبب انفارمیشن بلیک آؤٹ کی فکر لاحق ہے۔ انفارمیشن کرپشن ایک اور خطرناک پلیٹ فارم ہوسکتا ہے ۔ انفارمیشن اوور لوڈ بھی ایک مسئلہ ہے ۔ وزیر دفاع، کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کے زیر اہتمام ایک کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آگے بڑھنے کا ایک طریقہ آئی سی ٹی کا استعمال اور ایک زیادہ ڈیجیٹل فوج کی تیاری ہوسکتا ہے ۔ ہمیں اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہوگا ، تاکہ ان کا تحفظ کیاجاسکے ۔ آئی سی ٹی کا رول بے حد اہم ہے ۔ مستقبل کی جنگیں سائبر جنگیں ہوسکتی ہیں ۔ مجھے اس کے اشارے مل رہے ہیں اور شاید وہ ایسی نہ ہوں جیسی ہم سمجھتے ہیں ۔ میرا کٹر ایقان ہے کہ روایتی فوج کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا لیکن اسے معلومات سے آراستہ کیاجاسکتا ہے ، تاکہ وہ بلا خلل منظم و منصوبہ بند انداز میں لڑ سکے ۔ پی ٹی آئی کے بموجب یہ بتاتے ہوئے کہ مستقبل کی جنگیں شاید سائبر خلامیں لڑی جائیں، وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج فوج کو انفارمیشن بلیک آؤٹ کے خلاف انتباہ دیتے ہوئے اس کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ تخریبی سائبر حملوں یا استحصال سے تحفظ ہوسکے ۔ پاریکر نے دہشت پسند تنظیم آئی ایس آئی ایس کی مثال بھی دی اور کہا کہ وہ ا پنے کاز کے فروغ کے لئے انٹر نیٹ کا بہترین استعمال کرنے والوں میں شامل ہے ۔

Future wars to be fought in cyberspace, says Manohar Parrikar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں