ہریانہ کے گڑگاؤں سے شمال دہلی کے لیے میٹرو ریل کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-12

ہریانہ کے گڑگاؤں سے شمال دہلی کے لیے میٹرو ریل کا آغاز

نئی دہلی
ایس این بی
ہریانہ کے گڑ گاؤں واقع ہڈا سٹی سینٹر سے شمالی دہلی کے بادلی علاقے کا سفر اب آسان ہوگیا ہے ۔ صرف1.20منٹ میں مسافر میٹروکی کول سواری لا لطف اٹھا کر یہ سفر پورا کریں گے ۔ ہڈا سٹی سینٹر سے جہانگیر پوری میٹرو کوری ڈور کی توسیع لائن جہانگیر پوری سے بادلی تک میٹرو کی آمد و رفت منگل سے شروع ہوگئی ہے ۔ اس دوران مرکزی وزیر شہری ترقی وینکیا نائیڈو اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے میٹرو میں اضافی کوچ لگانے اور اضافی پھیرے بڑھانے کا اعلان کیا تاکہ بھیڑ کی وجہ سے میٹرو کی حالت ممبئی کی لوکل ٹرین جیسی نہ ہو۔ میٹرو ہیڈ کوارٹر میں آج منعقد ایک تقریب میں مرکزی زیر شہری ترقی وینکیا نائیڈو اور وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جہانگیر پوری سے سمے پور بادلی میٹرو کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ باقاعدہ افتتاح کے بعد دو پہر میں اسل ائن پر آمدو رفت بھی شروع کردی گئی ۔ اس لائن کے شروع ہونے کے بعد مسافر اب ہریانہ کے گڑ گاؤں واقع ہڈا سٹی سینٹر میٹر و اسٹیشن سے شمالی دہلی کے سمے پور بادلی تک سیدھے میٹرو کے سفر کا لطف اٹھا سکیں گے ۔ مسافروں کا یہ سفر1.20منٹ میں پورا ہوگا ۔ اس لائن کے شروع ہونے سے شمالی دہلی کی تقریبا50کالونیاں میٹرو نیٹ ورک سے جڑ گئی ہیں ۔ افتتاحی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر شہری ترقی وینکیا نائیڈو نے میٹرو میں اضافی کوچ بڑھانے اور پھیروں کی تعداد میں اضافہ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو واپس کار کی طرف نہیں جانا دینا چاہئے ۔ میں ڈی ایم آر سی کو صلاح دینا چاہوں گا کہ ان کے ساتھ ایک تجزیہ میٹنگ بھی کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایم آر سی کو اضافی کوچ اور پھیرے بڑھانے پر بھی غور کرنا چاہئے ۔ تاکہ زیادہ کوچ اور زیادہ پھیرے ہوں اور لوگوں کو سہولت دی جاسکے ۔ اس سے قبل وزیر اعلی اروند کجریوال نے میٹرو کو چوں میں ضرورت سے زیادہ بڑھتی بھیڑ کا ایشو اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھیڑ کی وجہ سے لوگوں کے ایک طبقہ کو نجی گاڑیوں سمیت ٹریفک کے دیگر ذرائعوں کا رخ کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال بھیڑ بڑھ رہی ہے نتیجتاً ایک طبقہ کو میٹرو کو چھوڑ کر دیگر ذرائع کا رخ کرنا پڑ رہا ہے لیکن میٹرو کی اصل کامیابی یہ ہوگی کہ کوئی شخص کار کے بجائے میٹرو کو ترجیح دے ۔ متوسط طبقہ اور اعلیٰ مڈکل کلاس طبقہ نے میٹرو کا استعمال شروع کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھیڑ کی وجہ سے میٹرو زیادہ وقت تک آرام دہ نہیں رہنے والی ہے ۔ یہ ممبئی کی لوکل ٹرین میں تبدیل ہوتی جارہی ہے ۔ جہاں بھیڑ آپ کو دھکہ دے کر اندر اور باہر کردیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو میں اضافی کوچ لگانے کے ساتھ پھیرے بڑھائے جائیں تاکہ یہاں ممبئی کی لوکل ٹرین نہ بنے ۔ کجریوال نے نائیڈو کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مرکزی کابینہ میں روشن خیال اور ترقی پسند آئیڈیالوجی والے اشخاص میں سے ایک بتایا۔ پروگرام میں وزیرا علیٰ اور مرکزی وزیر شہری ترقیات دونوں نے ٹیم انڈیا کے طور پر ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Delhi Metro Route from Huda City Centre to Jahangirpuri

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں