جی ایس ٹی بل - راہول گاندھی کی قیام گاہ پر سینئر قائدین کا اجلاس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-29

جی ایس ٹی بل - راہول گاندھی کی قیام گاہ پر سینئر قائدین کا اجلاس

نئی دہلی
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی کی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کے ایک دن بعد پارٹی نائب صدر راہول گاندھی نے آج سینئر قائدین کو طلب کیا تاکہ گڈس اینڈ سروس ٹیکس( جی ایس ٹی) بل پر تبادلہ خیال ہو ۔ راہول کی قیام گاہ پر اس اجلاس میں لوک سبھا میں پارٹی قائد ملیکار جن کھرگے ، سابق مرکزی وزیر اجئے ماکن اور سینئر قائدین سچن پائلٹ نے شرکت کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ راہول نے پارٹی قائدین کی رائے مانگی تاکہ پارلیمنٹ میں کوئی راہ نکل آئے ۔ کانگریس کے نائب صدر نے سابق میں کہا تھا کہ کانگریس، جی ایس ٹی بل کی آسانی سے منظوری کے حق میں ہے لیکن مرکز کو 3باتیں ماننی ہوگی ۔ جن میں موجودہ بل میں ترمیم اور ٹیکس کی شرح کو25فیصد سے گھٹا کر18فیصد کردینا شامل ہے ۔ اسی دوران مرکزی مملکتی وزیر فینانس جینت سنہا نے امید ظاہر کی کہ بل آسانی سے منظور ہوجائے گا ۔ کل کانگریس نے مودی ، منموہن سنگھ اور سونیا گاندھی کی جی ایس ٹی بل پر ملاقات کو تعمیری قرار دیا تھا۔ وزیرا عظم نے منمہون سنگھ اور سونیا گاندھہ کو اپنی قیام پرچائے پر چرچا میں مدعو کیا تھا ۔ ان کی یہ کوشش پارلیمنٹ میں تعطل دور کرنے کے لئے تھی۔ ملک بھر میں جی ایس ٹی لاگو ہونے کی آخری تاریخ یکم اپریل2016ہے ۔ اسے قانون بننے کے لئے راجیہ سبھا میں دو تہائی اکثریت درکار ہے جب کہ242رکنی ایوان میں بی جے پی کے ارکان کی تعداد صرف48ہے ۔

Congress in a huddle over GST Bill

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں