گجرات - بلدیاتی انتخابات میں کانگریس این سی پی اتحاد ختم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-08

گجرات - بلدیاتی انتخابات میں کانگریس این سی پی اتحاد ختم

احمد آباد
یو این آئی
گجرات میں رواں ماہ کی22اور29تاریخ کو دو مرحلوں میں ہونے والے مقامی بلدیاتی انتخابات کے لئے سیکولر ووٹوں کی تقسیم کو روکنے کے لئے کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی( این سی پی) کا انتخابی اتحا د آج ٹوٹ گیا۔ تلخی بھرے ماحول میں دونوں جماعتوں کا یہ اتحاد پ ہلے مرحلے کی پولنگ کے لئے نامزدگی کے آکری دن ٹوٹ گیا ۔ این سی پی کے ریاستی ترجمان عرفان شیخ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے یو این آئی کو بتایا کہ کانگریس نے معاہدے کے تحت ان کی پارٹی کو دی ہوئی سیٹوں پر بھی کل رات اپنے امید وار اتارنے کا اعلان کردیا ۔ اس دھوکے کی وجہ سے ہی ان کی پارٹی نے اتحاد ختم کرتے ہوئے مقامی بلدیاتی انتخابات میں تنہا میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے ہی جو سمجھوتہ ہوا تھا وہ قابل احترام نہیں تھا اور اس کے بعد ہمیں دی ہوئی سیٹوں پر بھی کانگریس نے آخری لمحات میں اپنے امیدوار کھڑے کرکے ہم سے دھوکہ کیا ۔ اب ہم زیادہ سے زیادہ سیٹوں پرالیکشن لریں گے اور کانگریس کو سبق سکھائیں گے ۔ ہم نے صرف احمد آباد مہا نگر پالیکا کے لئے30سے35سیٹوں کا کانگریس سے مطالبہ کیا تھا لیکن اس نے ہمیں صرف پانچ سیٹیں دیں جن میں سے چار کبیر نگر کی اور گومتی پور ا کی نشست دی تھی اس کے باوجوود بھی ہم نے اسے قبول کرلیا تھا۔ اب اس نے ان پر بھی اپنے امید وار کھڑے کردیے ہیں ۔ این سی پی کے ترجمان نے بتایا کہ آخری وقت پر ہوئی دھوکہ دہی کے باوجود پہلے مرحلے میں اب ان کی پارٹی تمام چھ مہا نگر پالیکا میں کم سے کم150امید وار کھڑے کرنے کی کوشش کرے گی ۔ جب کہ دوسرے مرحلے میں56نگر پالیکا، 31ضلع پنچایتوں اور230تعلقہ پنچایتوں کے انتخابات میں زیادہ سے زیادہ امید واروں کو میدان میں اتارے گی ۔ واضح رہے کہ ریاستی اسمبلی میں دو ممبران اسمبلی والی این سی پی نے گزشتہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کانگریس کے ساتھ مل کر لڑا تھا ۔ این سی پی کے ترجمان نے گزشتہ دو نومبر کو مقامی بلدیاتی انتخابات کے لئے بھی کانگریس سے اتحاد کا اعلان کیا تھا۔

Congress - NCP alliance broke in Gujarat local body elections

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں