آندھرا وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو سے چینی وفد کی ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-24

آندھرا وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو سے چینی وفد کی ملاقات

وجئے واڑہ
پی ٹی آئی
چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے آج چینی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ریاست میں براہ وشاکھا پٹنم مجوزہ سلک روٹ کا ڈیزائن تیار کرے۔ چیف منسٹر نے چینی ٹیم کے عہدیداروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جس کی قیادت انٹر نیشنل ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی منسٹر چھن فینیز ینگ نے کی۔ چیف منسٹر نے وفد کو ریاست کے نئے دارالحکومت امراوتی کی اہمیت سے واقف کرایا اور چینی ٹیم سے کہا کہ وہ شنگھائی کے بعد امراوتی کو اپنا دوسرا گھر تصور کریں ۔ چیف منسٹر نے امراوتی کی تعمیر مین شراکت دار بننے کے لئے دورہ کنندہ وفد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا کے پانچ سرکردہ شہروں میں سے ایک شہر وہگا اور اس شہر کی ہمہ جہتی ترقی کے لئے کئی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ چین کے ڈپٹی منسٹر نے کہا کہ نئے دارالحکومت امراوتی کی تعمیر میں چین کی کئی کمپنیاں حصہ لیں گی اور امراوتی کو دنیا کے بہتر شہروں مٰں سے ایک بنانے کے لئے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے جو ویژن تیار کیا ہے اس کی تکمیل کی جائے گی ۔ چین کے ڈپٹی منسٹر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مستقبل میں مزید باہمی تجارت کے ذڑیعہ ہندوستان اور چین کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ۔ اس موقع پر وزیر فینانس آندھرا پردیش وائی رام کرشنوڈو بھی موجود تھے ۔

Chinese leader visits Andhra's upcoming capital Amaravati

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں