بیف کی افواہ پر لکھنؤ میں عبادت گاہ کو آگ - کشیدگی پر سخت سیکوریٹی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-10

بیف کی افواہ پر لکھنؤ میں عبادت گاہ کو آگ - کشیدگی پر سخت سیکوریٹی

لکھنو
یو این آئی
لکھنو میں رمادائی کھیڑہ میں ایک مخصوص طبقہ کے افراد کی جانب سے بیف کھانے کی افواہوں کے بعد اشرار کے ایک ہجوم نے عبادت گاہ کو آگ لگادی جس کے بعد زبردست کشیدگی پھیل گئی ۔ حکام نے علاقہ میں سخت سیکوریٹی چوکسی اختیار کرلی ہے ۔ بیف کی افواہ جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس کے بعد ہجوم جمع ہوگیا اور آتش زنی کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس نے بتایا کہ گوشت کا ٹکڑا برآمد کرکے فارنسک جانچ کے لئے لیباریٹری کو بھیج دیا گیا ہے ، اس کی رپورٹ ملنے کے بعد ممنوعہ جانور کا گوشت ثابت ہونے پر متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس شیام دھرترپاٹھی نے کہا کہ شمال مشرقی ریاست سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون بشمول3افراد نے یہاں مکان کرایہ پر لیا اور یہ افراد مبینہ طور پر کتے کا گوشت کھاتے ہوئے پائے گئے۔ ان کے گھر کے قریب ہفتہ کو اس جانور کے کٹے ہوئے پیر پڑے ہوئے پائے گئے جس کے بعد بیف استعمال کرنے کی افواہ جنگل کی آگ کی طرح پورے گاؤں میں پھیل گئی ۔ بعد ازاں تقریبا100 افراد نے ایک عبادت گاہ کو آگ لگا دی اور توڑ پھوڑ مچادی ۔ ڈی ایس پی نے کہا کہ100تا150نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Beef Rumour: Stringent security deployed in Lucknow

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں