گائے کی پونچھ پکڑ کر بی جے پی اقتدار میں آنا چاہتی ہے - شرد یادو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-06

گائے کی پونچھ پکڑ کر بی جے پی اقتدار میں آنا چاہتی ہے - شرد یادو

سہرسہ
یو این آئی
جنتادل یونائیٹیڈ کے قومی لیڈر اور رکن پارلیمنٹ شرد یادو نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی گائے کی پونچھ پکڑ کر بہار میں اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہے۔ مسٹر یادونے مدھے پورہ اسمبلی حلقے کے ماڈل مڈل اسکول بھیر کی بازار کے پولنگ اسٹیشن نمبر186پر ووٹ دینے کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ بہار میں عظیم اتحاد کی سرکار بننا طے ہے ۔ عظیم اتحاد دو تہائی ووٹوں سے سرکار بنائے گی۔ جنتادل یونائیٹیڈ کے صدر نے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا بہار میں وزیر اعظم کی جتنی ریالیاں کیں ان کا فائدہ عظیم اتحاد کو ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی گائے کی پونچھ پکڑ کر بہار میں اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتی ہے ۔ جنتادل یونائٹٹیڈ کے لیڈر نے کہا کہ بی جے پی نے ریاست کے عوام کو پاکستانی کہہ کر ان کی بے عزتی کی ہے۔ عوام عظیم اتحاد کے حق میں ووٹ دے کر اس بے عزتی کا بدلہ لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈران کا یہ بیان قابل مذمت ہے۔ مسٹر یادو نے فلم اداکار شاہ رخ خان کے بارے میں بی جے پی لیڈران کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر خان ایک اداکار ہیں اور انہیں کروڑوں ہندوستانیوں کا پیار ملا ہوا ہے ۔ جے ڈی یو کے لیڈر نے کہا کہ سماج کی تشکیل میں ادیبوں، اداکاروں ، سائنس دانوں ، اور سماجی کارکنوں سمیت دیگر افراد کا بھی اہم رول بنتا ہے ۔ بی جے پی نے اپنے کارناموں سے ان سبھی لوگوں کی توہین کی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ادیب اور سائنس داں اپنے اعزاز اور انعامات واپس کررہے ہیں۔

BJP cannot win Bihar polls by holding the 'cow's tail',says Sharad Yadav

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں