ہندو تنظیمیں لو جہاد پر چیخ و پکار بند کر دیں - اعظم خان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-29

ہندو تنظیمیں لو جہاد پر چیخ و پکار بند کر دیں - اعظم خان

رامپور
پی ٹی آئی
اتر پردیش کے وزیر ‘اعظم خان نے جامع مسجد دہلی کے شاہی امام سید احمد بخاری پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ ہندو تنظیموں کے ساتھ ہاتھ ملائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے وہ بخاری کے فرزند کی ایک ہندو سے شادی پر خاموش ہیں ۔ حالانکہ وہ لو جہاد کا مسئلہ زور وشور سے اٹھار ہی ہیں ۔ خان کا یہ تبصرہ بخاری کے اس بیان کے ایک دن بعد سامنے آیا کہ اعظم کے حلقہ اسمبلی رامپور میں گائیں کھلے عام ذبح کی جارہی ہیں اور کوئی اس کے خلاف آواز بلند نہیں کررہا ہے کیونکہ سبھی ایس پی وزیر سے خوفزدہ ہیں ۔ بخاری نے دعویٰ کیا کہ حکمراں سماج وادی پارٹی کو2017اسمبلی انتخابات میں شکست کا سامنا ہوگا ۔ خان نے کل رات صحافیوں سے کہا کہ شاہی امام کے فرزند کی ایک ہندو لڑکی سے شادی پروہ( ہندو تنظیمیں) خاموش کیوں ہیں جب کہ یہی تنظیمیں لو جہاد کے خلاف زوروشور سے چیخ و پکار کررہی ہیں ۔ چونکہ وہ جانتی ہیں کہ شاہی امام کے فرزند کی مستقبل میں تاج پوشی کی جائے گی اس لئے وہ اس مسئلہ پر خاموش ہیں جس سے واضح اشارہ ملتا ہے کہ امام کود زعفرانی خاندان کے ایک رکن ہیں ۔ خان نے کہا کہ اگر شاہی امام کے فرزند کی جگہ کسی اور نے یہ حرکت کی ہوتی تو ہندو تنظیمیں اس کے خلاف آسمان سر پر اٹھا لیتیں اور ناقابل تصور صورتحال پیدا ہوجاتی ۔ لیکن چونکہ ایک ایسے شخص کا معاملہ ہے جس نے شائن انڈیا بس میں ایک آرام دہ نشست پر براجمان رہتے ہوئے بی جے پی کے لئے ووٹ اکٹھے کئے تھے، اس کے خلاف کوئی آوازیں نہیں اٹھ رہی ہیں ۔ اعظم خان نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بین مذہبی شادی ہونے پر ہندو تنظیمیں شاہی امام کے معاملہ کی طرح خاموش رہیں گی اور کوئی احتجاج نہیں کریں گی ۔ اعظم خان نے دو دن قبل ہی بخاری کو آر ایس ایس ایجنٹ کہا تھا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر میرا بیٹا ہندو لڑکی سے شادی کرتا تو سیاست میں طوفان اٹھ کھڑا ہوتا لیکن بخاری کے بیٹے کی حرکت پر آر ایس ایس خاموش ہے ۔

SP leader Azam Khan attacks Imam Bukhari, calls him an RSS agent

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں