نجیب جنگ کے خلاف اے سی بی سے عام آدمی پارٹی کی شکایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-01

نجیب جنگ کے خلاف اے سی بی سے عام آدمی پارٹی کی شکایت

نئی دہلی
آئی اے این ایس
عام آدمی پارٹی نے ہفتہ کے دن سابق ہریانہ وزیر اعلیٰ او پی چوٹالہ کو بچانے کی کوشش کرنے کے الزام میں دہلی کے لفٹننٹ گورنر نجیب جنگ کے خلاف اے سی بی کے روبرو اپنی شکایت درج کروائی جو رشوت ستانی الزامات میں تہاڑ جیل میں محروس ہیں۔ پارٹی قائدین راگھو چڈا، دلیپ پانڈے اور اشوتوش نے اے سی بی دفتر پر پہنچ کر لفٹننٹ گورنر کے خلاف اپنی شکایت درج کروائی۔ خیال رہے کہ ہریانہ میں اساتذہ اسامی کی بھرتی سے متعلق ایک کیس میں چوٹالہ کو مجرم قرار دیا گیات ھا ۔ اپنی تحریری شکایت میں عاپ نے لفٹننٹ گورنر پر یہ الزام عائد کیا کہ ماہ کے اوائل میں چوٹالہ کی پیرول پر رہائی کے لئے گورنر کی جانب سے دہلی کے وزیر داخلہ ستیندر اجین پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ اوپی چوٹالہ کی جانب سے اکتوبر میں طبی بنیادوں پر پیرول کی درخواست کی گئی تھی۔ ریاستی حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کی پیروم منظوری کی مخالفت کے باوجود گورنر جین پر اپنا دباؤ ڈال رہے ہیں ۔ لفٹننٹ گورنر کی جانب سے وزیر داخلہ پر یہ کہتے ہوئے دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ چوٹالہ ، ایک سیاسی پارٹی کے پانچ مرتبہ سربراہ رہ چکے ہیں اور اسی بنیاد پر ان کی پیرول منظور کی جانی چاہئے ۔ نیز عاپ نے گورنر پر یہ بھی الزام عائد کیا کہ انہوں نے مئی میں چوٹالہ کی پیرول توسیع کی بھی منظوری دی باوجودیہ کہ منتخبہ حکومت نے اس فیصلہ کی مکالفت کی تھی۔ نیز پارٹی قائدین نے کہا کہ گورنر کی جانب سے اس کیس میں امتیازی سلوک کا برتاجانا رشوت ستانی کی بڑھتے مسائل کے لئے باعث تشویش ہے اور وہ اپنے آئینی منصب کا ناجائز استحصال کرتے ہوئے چوٹالہ کو فائدہ پہنچانے کے درپے ہیں اس لئے اس کیس میں گورنر کے رول کی تحقیقات ہونی ضروری ہے ۔ خیال رہے کہ قبل ازیں جین نے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال سے شکایت کی تھی کہ جنگ کی جانب سے آئی این ایل ڈی قائد اوم پرکاش چوٹالہ کی پیرول منظوری کے لئے دباؤ ڈالاجارہا ہے ۔ تاہم ایل۔ جی دفتر نے ہفتہ کے دن چوٹالہ کی پیرول درخواست سے متعلق الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دہلی حکومت کی جانب سے ان کے وزیر پر دباؤ ڈالے جانے کے الزامات سراسر بے بنیاد اور من گھڑت ہیں ۔

AAP files complaint against LG Najeeb Jung with ACB

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں