بنگلہ دیش کے ہندوستانی علاقہ کے 62 افراد کو ہندوستانی شہریت حاصل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-21

بنگلہ دیش کے ہندوستانی علاقہ کے 62 افراد کو ہندوستانی شہریت حاصل

کوچ بہار
یو این آئی
کچھ عرصہ پہلے تک بنگلہ دیش کے اندر ہندوستانی علاقے میں رہنے والے19خاندانوں کے62لوگوں کے پہلے گروپ کو ہندوستانی شہریت مل گئی ہے ۔ کیونکہ انہوں نے ہندوستان میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وہ کل چنکر ابندھا ، بوریماری سرحدی چوکی پار کرکے مغربی بنگال کے اس ضلع میں داخل ہوگئے تھے ۔ کوچ بہار کی ممبر پارلیمنٹ رینوکا سنہا، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پی الگانا تھکن، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ، مجسٹریٹ عائشہ رانی اور کوچ بہار کے ایس پی راجیش کمار یادو ان افسران میں شامل تھے جو گاڑیوں سے چوکی پر لائے جانے والے لوگوں کا استقبال کرنے کے لئے بین الاقوامی چوکی پر موجود تھے ۔ ان خاندانوں کا استقبال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے یقین دلایا کہ ان کی حکومت ان کا ہر طرح خیال رکھے گی ۔ محترمہ بنرجی نے کہا کہ جون2015میں ہند بنگلہ دیش تاریخی زمینی معاہدہ پر عمل کرتے ہوئے بنگلہ دیش میں ہندستانی علاقوں میں رہنے والے62افراد پر مشتمل19خاندانوں نے ہندوستان میں رہنے کا فیصلہ کیا وہ کوچ بہار میں داخل ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ اوپار بنگلہ سے آنے والے اپنے بھائیوں بہنوں کا دل سے خیر مقدم کرتی ہوں اور دعا گو ہوں کہ یہاں ان کا قیام خوشگوار ہو ۔ ہماری حکومت ان کی پوری دیکھ بھال کرے گی۔ کوچ بہار ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پی اولاگنا تھن نے کہا کہ یہاں آنے سے پہلے یہ کنبے بنگلہ دیش کے لال مونیر ہاٹ جلع کے لوٹاماری او ر گوٹا ماری علاقوں میں رہ رہے تھے ۔ ضلع انتظامیہ کے مطابق980افراد پر مشتمل دوسرا گروپ 22نومبر کو یہاں آئے گا اور30نومبر کو باقی تمام لوگ آجائیں گے ۔ ضلع انتظامیہ نے میکھل گنج ، چنگرا باندھا ، چلا ہاٹی( ہلدی بار) اور صاحب گنج دنہاٹا میں ان کے قیام کے لئے باز آباد کاری کے مراکز تیار کئے ہیں۔ سرحد پر زبردست پوائنٹ پر اس پروگرام کے لئے نیلا اور سفید خیمہ لگایا گیا ہے ۔ جہاں آنے والوں کے استقبال کے لئے لوک گیت اور رقص کا انتظام کیا گیا۔

62 people arrive from Bangladesh after exchange of enclaves

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں