ہند و پاک کے درمیان ہم ثالثی نہیں سہولت فراہم کر سکتے ہیں - امریکہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-25

ہند و پاک کے درمیان ہم ثالثی نہیں سہولت فراہم کر سکتے ہیں - امریکہ

واشنگٹن
یو این آئی
امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کو کشمیر سمیت تمام مسائل آپس میں حل کرنے چاہئیں امریکہ مسائل کے حل میں ثالثی نہیں کراسکتا تاہم سہولت فراہم کرسکتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم نوازشریف سے سول نیو کلیر ڈیل سے متعلق کسی طرح کی بات نہیں ہوئی ۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی انتظامیہ نے پاکستان کی طرف سے لشکر طیبہ اور اس کے حامی دھڑوں کے خلاف کارروائی کرنے کے عدے کو نئی پہل قرار دیا ہے ۔ لیکن اس کے ساتھ ہی کشمیر کے مسئلے پر ٖثالثی کرانے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس پر امیکہ کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ انتظامیہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان کافی عرصے سے اس طرح کا مطالبہ کرتا رہا ہے لیکن صدر اوباما کہہ چکے ہیں کہ وہ اس کے لئے صرف اس صورت میں راضی ہوں گے جب ہندوستان اور پاکستان دونوں اس کے لئے تیا ر ہوں ۔ لائن آف کنٹرول کی نگرانی کے لئے میکنزن کے لئے بھی ہندوستان اور پاکستان دونوں ہی کو تیار ہونا ہوگا ۔ ہندوستان اور پاکستان کو باہمی معاملات دو طرفہ بات چیت سے حل کرنا ہوں گے ۔ لشکر طیبہ کے خلاف کارروائی کا ذکر کرتے ہوئے اوباما انتظامیہ کے اہلکار نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے یہ نئی پہل ہے اور یہ انتہائی اہم ہے ۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاکستان نے پہلے ان تنظیموں کو نشانہ بنایا جو پاکستان کے خلاف ہیں ۔ اب انہوں نے اسی نیشنل ایکشن پلان کے تحت لشکر طیبہ اور اس کے حامی گروپوں کے خلاف کارروائی کی بات کی ہے، انہوں نے پاکستان کے اس فیصلے کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دکھائی دیتا ہے کہ اب پاکستان سمجھتا ہے کہ ان تنظیموں سے پاکستان ، آس پڑوس کے ملکوں، امریکہ اور دوسرے ممالک کو خطرہ ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر نے زور دیا کہ حقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ جیسی تنظیموں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ صدر اوباما نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ان گروہوں کے خلاف بھی کارروائی کرے جو پر امن مذاکرات کوسبو تاژ کرتے ہیں ۔اور خطے کو آگ میں جھونکنا چاہتے ہیں ۔ یروشلم پوسٹ کے مطابق صدر اوباما نے تاکید کی ہے کہ پاکستان نیو کلیئر ہتھیاروں کے پروگرام میں ایسی پیشرفت سے گریز کرے جس سے خطرات اور عدم استحکام بڑھنے کا اندیشہ ہو ۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق واشنگٹن کو اس بات پر تشویش ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی کے موقع پر پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کا نیا نظام تیار کررہاہے جن میں چھوٹے ٹیکٹیکل ہتھیار بھی شامل ہیں ۔

We do not mediate but facilitate Indo-Pak process, US

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں