ورنگل کا ضمنی انتخاب - ٹی آر ایس امید وار کا آج اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-30

ورنگل کا ضمنی انتخاب - ٹی آر ایس امید وار کا آج اعلان

حیدرآباد
اعتماد نیوز
بر سر اقتدار جماعت ٹی آر ایس حلقہ لوک سبھا ورنگل کے ضمنی انتخاب کے لئے30اکتوبر کو اپ نے امید وار کا اعلان کرے گی ۔ صدر ٹی آر ایس و چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے امید وار کے انتخاب کے سلسلہ میں ریاستی وزراء اور ورنگل کے پارٹی قائدین کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے امید وار کے انتخاب کے سلسلہ میں ان قائدین سے رائے حاصل کی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹ نہ ملنے والوں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس موقع پر اجلاس میں متقفہ طور پر اس بات کی قرار داد منظور کی گئی کہ امید وار کا انتخاب صدر ٹی آر ایس چندر شیکھر راؤ کریں گے۔ اس اجلاس میں ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری ، ہریش راؤ ، اجمیر چندا لال اور دیگر سینئر قائدین نے شرکت کی ۔ بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے امید وار کے نام کا اعلان جمعہ کے روز کیاجائے گا۔ضلع ورنگل سے تعلق رکھنے والے قائد جنہوں نے تلنگانہ تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا ایسے قائد کو ہی پارٹی امید وار بنایاجائے گا۔ صدر ٹی آر ایس چندر شیکھر راؤ بھی مقامی قائد کو ہی امید وار بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ پارٹی ٹکٹ کے دوڑ میں جی روی کمار کا نام سب سے آگے ہے۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمندوں سے خود بات چیت کی ۔ چیف منسٹر کا احساس ہے کہ امید وار پڑھا لکھا ہو اور کم از کم تین زبان تلگو، ہندی اور انگریزی روانی کے ساتھ بات کرسکے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ آج کے اجلاس میں چیف منسٹر نے ورنگل لوگ سبھا کے ضمنی انتخاب کی تکمیل کے بعد نامزد عہدوں کو پر کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔

TRS candidate for Warangal by-election confirmed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں