کیوبا پر امریکی تحدیدات - اقوام متحدہ کی مذمت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-29

کیوبا پر امریکی تحدیدات - اقوام متحدہ کی مذمت

ہندوستان نے 190دیگر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ارکان کے ساتھ اس قرار داد کی تائید میں ووٹ دیا ہے جس کے زریعہ امریکہ کی جانب سے کیوبا پر معاشی تحدیدات عائد کئے جانے کی مذمت کی گئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اس قسم کی تحدیدات اقوام متحدہ کی افادیت کو نظر انداز کرتی ہے ۔ اپنے اتفاق رائے سے دئیے گئے ووٹ میں193اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے ممبرس نے کل ایک قرار داد منظور کی جس کے ذریعہ معاشی اور تجارتی و مالیاتی تحدیدات جو کیوبا پر نافذ کئے گئے ہیں ان تحدیدات کو اٹھا لینے کی دوبارہ اپیل کی گئی ہے۔ اس بات کو بھی تسلیم کیا گیا کہ تقریبا پچاس سال بعد کیوبا کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کو بحال کیا گیا ہے ۔ اسرائیل اور امریکہ ایسے دو ممالک ہیں جنہوں نے قرار داد کے خلاف ووٹ دیا ہے جسے ماباقی191یو این جی اے ارکان کی تائید حاصل ہے ۔ اسمبلی نے امریکہ اور کیوبا کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کیا ہے جس کا گزشتہ جولائی کو اعلان کیا تھا تھا اور واضح رہے کہ امریکی صدر بارک اوباما نے کیوبا کے خلاف معاشی اور مالیاتی وتجارتی تحدیدات اٹھا لینے کی خواہش کا تذکرہ کیا تھا ۔ ہندوستانی سفیر برائے اقوام متحدہ اشوک مکرجی نے کہا کہ جنرل اسمبلی امریکہ کی جانب سے کیوبا پر جو معاشی، تجارتی اور مالیاتی تحدیدات عائد کئے ہیں اس پر غور کیا ہے ۔ یہ تحدیدات دودہے سے زائد عرصہ تک نافذ ہیں۔ ہر دفعہ اس نے مسلسل قوانین کے نفاذ کو مسترد کیا ہے اور اس کا یہ احساس ہے کہ معاشی تحدیدات کے اقدامات سے عوام کی ترقی اور خوشحالی متاثر ہوگی اور دنیا پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوں گے ۔ یہ بات انہوں نے اسمبلی میں کئے گئے ریمارکس میں کہی۔ قرار داد کے ذریعہ اسمبلی میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ تمام ممالک اس قسم کے قوانین کے اطلاق کے اقدامات سے گریز کریںجس سے اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی ہوتی ہے ، جس کے ذریعہ تجارتی اور مالیاتی آزادی کو یقینی بنایاجاسکتا ہے ۔ جنرل اسمبلی نے پھر ایک بار تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اس قسم کے قوانین پر اقدامات کے لئے اپیل کریں تاکہ اس قسم کے اقدامات کو ناکام بنانے کے لئے ہر ممکنہ کارروائی ہوسکے ۔ کیوبا اور امریکہ کے لئے سفارتی تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے مکرجی نے کہا کہ ہندوستان یہ امید کرتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تحدیدات اٹھا لینے سے ایک مثبت تبدیلی ظاہر ہوگی ۔ مکرجی نے کہا کہ ہندوستان بین الاقوامی برادری کے ساتھ یگانگت کا خواہاں ہے اور وہ علاقائی اثرات کے ذریعہ گھریلو قوانین کو مسترد کرنے کے خلاف ہے ۔ ان کا خیال ہے کہ تحدیدات سے معاشی اور سماجی ترقی پر اثر پڑے گا اور بطور خاص ملک کے بچے اور خواتین متاثر ہوں گے ۔ انہوں نے انسانی حقوق کی تائید پر زور دیا جس میں غذا، حفظان صحت اور سماجی خدمات پر زور دیا گیا ہے ۔ مکرجی نے بتایا کہ تحدیدات سے کیوبا کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ملک کو اشیاء کی تیاری میں مزید لاگت آئی ہے ۔ تکنیکی طور پر اورخدمات کے شعبہ کے علاوہ سرمایہ کاری میں حوصلہ افزائی نہیں ہوگی۔

UN Overwhelmingly Condemns US Embargo on Cuba

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں