وزیراعظم نریندر مودی ڈھونگی ہیں - شیو سینا کا متنازعہ ریمارک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-22

وزیراعظم نریندر مودی ڈھونگی ہیں - شیو سینا کا متنازعہ ریمارک

ممبئی
پی ٹی آئی
مہاراشٹرا میں بی جے پی حکومت میں شامل شیو سینا اور اس کی حلیف کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوتے جارہے ہیں ۔ شیو سینا نے ایک پوسٹر لگاتے ہوئے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اس پوسٹر میں وزیر اعظم نریندر مودی کو آنجہانی بال ٹھاکرے کے روبرو سر جھکاتے ہوئے بتایا گیا ہے ۔ یہ پوسٹر سینا بھون ، دادر میں لگایا گیا تھا ۔ بتایاجاتا ہے کہ پارٹی کے ایسٹ ممبئی یونٹ کی جانب سے پوسٹر لگایا گیا تھا۔ اس پوسٹر میں بتایاجارہا ہے کہ نریندر مودی بال ٹھاکرے کے سامنے سر جھکائے ٹھہھرے ہے جس سے یہ ظاہر کیاجارہا ہے کہ کیا آپ نے وہ پرانے دن بھول گئے اور اب فخر کا اظہار کررہے ہیں ۔ اس دوران بتایا گیا ہے کہ بی ایم سی کے عہدیداروں نے اس پوسٹر کو نکال دیا ہے ۔ شیو سینا اور بی جے پی کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوتے جارہے ہیں ۔ قبل ازیں بھی مہاراشٹرا اسمبلی کے انتخابات سے قبل دونوں پارٹیوں میں تلخیاں پیدا ہوگئی تھیں جس کے بعد دونوں پارٹیاں مفاہمت کر کے قریب ہوگئی اور شیو سینا ریاستی حکومت میں شامل رہی۔ بتایاجارہا ہے کہ جیتا پور میں نیو کلیر پلانٹ کے قیام اور قلمدانوں کی تقسیم کے مسئلہ پر بھی دونوں پارٹیوں میں تلخیاں پیدا ہوگئیں تھیں اور دونوں ایک دوسرے سے دور ہوگئیں تھیں ۔ شیو سینا نے پاکستان کے غزل گلو کار غلام علی کو پونے اور ممبئی میں کنسرٹ پیش کرنے کی اجازت نہیں دی اور شدید احتجاج کی وجہ سے غلام علی کے پروگرام کو منسوخ کردیا گیا ۔ اس کے علاوہ حال ہی میں سدھیندر کلکرنی پر کالک پوت دی گئی جو کہ بی جے پی کے سابق رکن ہیں، جس کے بعد دونوں پارٹیوں میں مزید دور پیدا ہوگئی ۔ اس دوران سینا صدر ادھو ٹھاکرے کے ایک قریبی مددگار نے بتایا کہ اس پوسٹر کو پارٹی کی منظوری نہیں تھی ۔ ہوسکتا ہے کہ بعض شیو سینا کے برہم کارکنوں نے یہ پوسٹر لگایا ہے ۔

'Have you forgotten?' Shiv Sena poster takes a dig at Modi, shows PM bowing down to Bal Thackeray

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں