ہندوستان خطرناک اور اشتعال انگیز پالیسی پر عمل پیرا - معتمد خارجہ پاکستان اعزاز چودھری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-31

ہندوستان خطرناک اور اشتعال انگیز پالیسی پر عمل پیرا - معتمد خارجہ پاکستان اعزاز چودھری

اسلام آباد
یو این آئی
پاکستان نے یہ خیال ظاہر کیا کہ اسے ہندوستان سے ایک قابل اعتبار نیو کلیر خطرہ کا سامنا ہے اور نئی دہلی پر الزام عائد کیا کہ وہ کولڈ اسٹارٹ اور پرواکیٹیو جیسی خطرناک ، اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ حکمت عملیوں کو آگے بڑھا رہا ہے ۔ پاکستان کے معتمد خارجہ اعزاز چودھری نے کل جنوب ایشیا میں دفاع ، مزاحمت اور استحکام کے موضوع پر ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہندوستان کی روایستی فوجی تیاری پاکستان پر مرکوز ہے ۔ ہندوستان کی جانب سے تمام تر اشتعال انگیزیوں کے باوجود پاکستان تحمل اور ذمہ داری کی پالیسی پر کاربند ہے ۔ انہوں نے کہا پاکستان سے اس کے بنیادی سلامتی کے نفاذ پر سمجھوتہ کے لئے غیر حقیقی مطالبات کرنے کے بجائے بڑی طاقتوں کو اس کی کارروائیوں اور پالیسیوں کے متوقع نتائج پر غور کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہندوستانی جارحیت کا سامنا ہہے جس نے خطرناک ، اشتعال انگیز اور باہمی تعلقات کو سر دمہری سے ہمکنار کرنے کی حکمت عملی اختیار رکھی ہے ۔ انہوں نے ان اطلاعات کو گمراہ کن قرار دے کر مسترد کردیا کہ پاکستان کا نیو کلیر پروگرام دنیا میں سب سے زیادہ تیز تر ہے ۔ چودھری نے کہا کہ اس طرح کی اطلاعات کا مقصد ہندوستان کے افزودہ مواد کے ذخائر میں قابل لحاظ اضافہ سے توجہ کو موڑنا ہے جو این ایس جی ممالک کے ساتھ اس کی بڑھتی ہوئی نیو کلیر معاملتوں کانتیجہ ہے اور جو خطہ کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کا باعث ہے ۔ سکریٹری خارجہ نے پاکستان کے نیو کلیر پروگرام کو اس کا دفاعی ہتھیار قرار دیتے ہوئے بتایا کہ این سی جی کے رکن ممالک کے ہندوستان کے ساتھ امتیازی نیو کلیر تعاون کے معاہدہ اور اس خصوص میں دی جانے والی رعایتوں سے جنوبی ایشیا کا دفاعی استحکام کمزور پڑ رہا ہے ۔ اعزاز چودھری نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری کو ہمارے جائز اور سنگین سیکوریٹی خدشات کے پیش نظر ایک غیر امتیازی جامع اور منصفانہ نقطہ نظر پر مبنی پالیسی اپنانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء کے لئے دوہرے معیار کی پالیسی خطہ کے طویل امن اور سلامتی کے لئے خطرہ ہے ۔

Pak charges India with pursuing 'dangerous, provocative and irresponsible doctrines'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں