لالو نتیش جوڑی بہار میں ترقی کا راستہ روک رہی ہے - وزیراعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-26

لالو نتیش جوڑی بہار میں ترقی کا راستہ روک رہی ہے - وزیراعظم مودی

چھاپرا
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج آر جے ڈی قائد لالو پرساد یادو اور چیف منسٹر بہار نتیش کمار کو ان کی آبائی ریاست میں سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں تانترک قرار دیا اور ان کی جماعتوں کو راشٹریہ جادو ٹونہ پارٹی قرار دیا جب کہ وہ نوجوانوں اور غریب عوام تک رسائی حاصل کررہے ہیں اور ان سے ریاست کی ترقی کا6نکاتی پروگرام کا وعدہ کررہے ہیں ۔ ان اندیشوں کے دوران کے ریاست بہار کے انتخابات کے ماحول میں ذات پات اور تحفظات کا معاملہ چائے رہنے سے این ڈی اے کا موقف کمزور ہوگیا ہے ۔ وزیر اعظم نے بہار میں ترقی کی آوا ز اٹھاتے ہوئے بجلی، پانی، سڑک کا وعدہ کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ریاست کے ہر شخص کے لئے کمائی، پ ڑھائی، اور دوائی کا وعدہ بھی کیا ۔ انہوں نے بڑے بھائی (لالو پرساد) اور چھوٹے بھائی نتیش کمار کو ریاست میں مسائل پیدا کرنے کا الزام عائد کیا ۔ مودی نے کہا کہ ترقی ہی این ڈی اے کا واحد مقصد ہے مودی اور امیت شاہ کی انتخابی مہم کو بہاری بمقابلہ باہری قرار دینے پر عظیم سیکولر اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بہار کے بیروزگار نوجوانوں کی جانب سے بیرونی ریاستوں میں روزگاری کی تلاش میں نقل مقامی کے مسئلہ کو اٹھایا۔ انہو ں نے کہا کہ میں بہت ہی محترم جمہور پسند نتیش کمار جی اور بہت بڑے تانترک لالو جی سے کہنا چاہتا ہوں کہ بہار کے نوجوانوں کو تلاش روزگار میں کس نے باہر والے کردیا۔ بہار کے عوام جاننا چاہتے ہیں کہ کس نے بہار کے نوجوانوں کو باہر والے کردیا۔ جس نے میرے نوجوانوں کو بہار سے نکلنے پر مجبور کردیا۔ انہوں نے گزشتہ25برسوں سے بہار میں نوجوانوں کی دو نسلوں کو تباہ کیا ہے ۔ مودی نے کہا کہ بہار میں بی جے پی کی جانب سے نوجوان رائے دہندوں کو اپنی جانب راغب کرنے کی کوشش کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ بی جے پی نوجوانوں کو ذات پات اور طبقات کے خطوط سے باہر لیجانا چاہتی ہے۔ انہوں نے لالو پرساد یادو کی انتخابی ریالی میں ان پر تنقید کا مضحکہ اڑاتے ہوئے مودی نے کہا کہ لالو جی آپ سفید یا کالے کبوتر کی بلی دینے یا دھواں یا خاک چھالنے کے لئے آزاد ہیں ۔ اگر آپ نے یہ سب کیا ہے تو آپ کی راشٹریہ جنتادل(آر جے ڈی) کا ام بدل کر راشٹریہ جادو ٹونا پارٹی رکھتے ہوئے اس کے سربراہ بن جانا چاہئے ۔ اس طرح آپ سب سے بڑے تانترک بن جائیں گے ۔ مودی نے کہا کہ جمہوریت کو عوام کے سرپرستی سے چلایاجات ہے نہ کہ تانترکوں کے تانترم سے چلایاجاتا ہے ۔ وزیر اعظم نے عوام سے استفسار کیا کہ آیا18ویں صدی کی ذہنیت کے ساتھ بہار میں ترقی لائی جاسکتی ہے، انہوں نے رائے دہندوں سے اپیل کی کہ وہ بہار کی سیاست سے اس طرح کے سیاست دانوں کو ختم کردیں ۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ اگر یہاں این ڈی اے حکومت آجاتی ہے یہاں کے نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے کے لئے صنعتیانہ کے منصوبوں کو روبہ عمل لایاجائے گا۔ مودی نے کہا کہ اس انتخابی مہم میں جب کہ این ڈی اے ترقی کی بات کررہی ہے تو عظیم اتحاد کی توجہ صرف مجھ پر ہے ۔ انہوں نے لالو پرساد اور نتیش کمار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ترقی کی بات کرتے ہیں اور وہ صرف مودی، مودی کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بہار سے نوجوانوں کا باہر جانا تشویش کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کون نوجوان ہے جو اپ نے ماں باپ کو چھوڑ کر جانا چاہتا ہے لیکن پاپی پیٹ کے لئے سینکڑوں میل دور جانا پڑتا ہے ۔ جھگی میں دن گزارنے پڑتے ہیں ۔ انہوں نے ریاست میں کارخانوں کی کمی کی وجہ سے بے روزگاری کا ذکر کرتے ہوئے کہ اکہ آج سے25سال پہلے جو بچہ پیدا ہوا تھا اسے روزی روٹی کے لئے بہار بھٹکنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں ان کا صرف ایک ہی نعرہ ہے ، ترقی ، ترقی ، اور ترقی ۔ انہوں نے چیف منسٹر اور آر جے ڈی صدر پر بہار میں ترقی کا راستہ روکنے کا الزام لگایا اور کہا کہ ایک وقت یہاں کی تیار چاکلیٹ کو ملک بھر میں پسند کیاجاتا تھا لیکن اس کی فیکٹریوں میں تالے لگ گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس بہار کی قسمت کو تبدیل کرنے کا منتر ہے اور اسی کو لے کر این ڈی اے انتخابی میدان میں اترا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے برقی، پانی، سڑک، پڑھائی، کمائی اور دوائی پر خصوصی توجہ دینا چاہتا ہے ۔ اسی سے بہار کے مسائل کو حل کیاجاسکتا ہے اور ریاست کی ترقی تیزی سے ہوگی ۔ مودی نے ایک دیگر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جنتادل یونائٹیڈ، راشٹریہ جنتادل اور کانگریس مہا گٹھ بندھن کو مہاسوارتھ بندھن قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ رعونت، ظلم اور دغا مہا گٹھ بندھن کی شناخت ہے۔ مہا گٹھ بندھن کے تینوں حلیف اپنے اپنے مفادات کے لئے متحد ہوئے ہیں۔ کچھ عرصے پہلے تک تینوں ایک دوسرے کو گالی دیتے تھے لیکن اب عوام کو دھوکہ دینے کے لئے متحد ہوگئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امبیڈ کر نے دلتوں اور پسماندہ کو ریزرویشن کی جو طاقت دی ہے اسے چھیننے کے بارے میں وہ سوچ بھی نہیں سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ اسی ریزرویشن کی وجہ سے وہ وزیرا عظم کے عہدہ تک پہونچے ہیں اس لیے اسے چھیننے کے بارے میں وہ سوچ بھی نہیں سکتے ۔

Nitish, Lalu ​responsible for trampling Bihar's development, PM Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں