اشتعال انگیز بیانات پر روک لگائیں ورنہ داخلی و خارجی ساکھ میں کمی آئے گی - رپورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-31

اشتعال انگیز بیانات پر روک لگائیں ورنہ داخلی و خارجی ساکھ میں کمی آئے گی - رپورٹ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
بیف جیسے تنازعات کے پس منظر میں موڈیز انالائٹکس نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کو انتباہ دیا کہ اگر ان کی پارٹی کے ارکان پر لگام نہ لگائی جائے تو ملک داخلی اور عالمی اعتبار کھوسکتا ہے ۔ ہندوستان کا پیش منظر: امکانات کی تلاش کے عنوان پر ایک رپورٹ میں موڈیزانالائٹکس نے کہا کہ ملک کو ا پنی ترقی کے امکان تک پہنچنے کے لئے وعدہ کردہ اصلاحات کو رو بعمل لانا ہوگا ۔ ادارہ نے اپنے تجزیہ میں کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ بے شمار نتائج کا میابی کی کہانی لکھتے ہیں۔ حکمراں بی جے پی کے پاس راجیہ سبھا میں اکثریت نہیں ہے اور اہم اصلاحات کی بلز کی منظوری کے لئے اپوزیشن کی رضا مندی ضروری ہے ۔ حالیہ دنوں میں خود حکومت نے بھی بی جے پی کے مختلف ارکان کی جانب سے متنازعہ تبصروں کے ذریعہ اپنی مدد نہیں کی ہے ۔ اگرچہ مودی نے عدم رواداری کے مسئلہ پر پیدا شدہ تنازعہ سے بڑی حد تک خود کو دور رکھا ہے لیکن ہندوستان کی مختلف اقلیتوں کو مشتعمل کرنے سے نسلی کشیدگی کو شہ ملی ہے ۔ موڈیزانالائٹکس نے کہا تشدد میں امکانی اضافہ کے ساتھ حکومت کو ایوان بالا میں اپوزیشن کے کڑے تیور کا سامنا کرنا پڑے گا، اس طرح بحث کا رخ معاشی پالیسی سے ہٹ جائے گا۔ ادارہ نے مزید کہا کہ مودی لازما اپنے ارکان کو کنٹرول میں رکھیں یا پھر داخلی اور عالمی اعتبار کے کھوجانے کے جوکھم کا سامنا کرے ۔ اس ادارے نے ستمبر کی سہ ماہی کے لئے ہندوستان کا شرح نمو7.3فیصد اور مکمل مالیاتی سال کے لئے7.6فیصد کی پیش قیاسی کی ہے ۔ کلیدی معاشی اصلاحات جی ڈی پی کے لئے اچھے امکانات پیدا کرسکتے ہیں ۔ اور اس سے ہندوستان کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا ۔ ان اصلاحات میں تحویل اراضی بل ، گڈس اینڈ سروس ٹیکس بل اور لیبر قوانین میں نئی جان ڈالنا شامل ہے۔2015ء میں ان کی منظوری ممکن نہیں ہوئی لیکن2016ء میں بھی کوئی روشن امکانات نہیں ہے۔

Moody's tells Modi to check fringe elements

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں