جنرل وی کے سنگھ کو برخاست کرکے فوراً جیل بھیجا جائے - بی ایس پی سربراہ مایاوتی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-25

جنرل وی کے سنگھ کو برخاست کرکے فوراً جیل بھیجا جائے - بی ایس پی سربراہ مایاوتی

لکھنو
یو این آئی
بی ایس پی کی سربراہ اور اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ مایا وتی نے ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھتر اور امور خارجہ کے وزیر مملکت وی کے سنگھ کو فوراً برخاست کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ مایاوتی نے مزید کہا کہ کانگریس اور بی جے پی کے دور اقتدارمیں دلتوں اور مسلمانوں کے ساتھ ہمیشہ سوتیلا سلوک کیاجاتا ہے ، ظلم و زیادتی بڑھ جاتی ہے ۔ مایاوتی نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہریانہ میں دلتوں کے خلاف زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور وہاں کے وزیر اعلیٰ کنوہر لال کھٹر اسے روکنے میں ناکام ہں ۔ کھٹر اگر دلتوں کو سیکوریٹی فراہم نہیں کرپارہے ہیں تو وزیر اعظم نریندر مودی کو انہیں فورا برخاست کردینا چاہئے ۔ بی ایس پی صدر نے کہا کہ وی کے سنگھ نے پچھلے دنوں جو بیان دیا ہے وہ انتہائی قابل اعتراض اورشرمناک ہے ۔ انہوں نے اس کی مذمت کرتے ہوئے وزیرا عظم سے انہیں برخاست کرنے اور جیل میں ڈال دینے کا مطالبہ کیا ۔ کانگریس کے دور میں جب ہریانہ میں دلتوں پر ظلم ہوا تو بی جے پی والوں نے پارلیمنٹ اور اس کے باہر خوب شور مچایا تھا۔ بی جے پی نے کہا تھا کہ دلتوں کا استحصال ہورہاہے۔ بی جے پی کو اب بتانا چاہئے کہ اب دلتوں کا استحصال کیوں ہورہا ہے اور کون کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے وقا ر کا تحفظ کرنے والے دلتوں کو ستایاجارہا ہے ۔ جس دلت خاندان کے ساتھ یہ واقعہ ہوا ہے وہ گاؤں چھوڑ کر چلا گیا تھا لیکن ہریانہ میں حکومت بدل جانے کے بعد انہیں سیکوریٹی کی ضمانت دے کر واپس لایا گیا تھا ۔6سے7پولیس والوں کو سیکوریٹی پر مامور کیا گیا تھا پھر بھی دلتوں کو زندہ جلادیا گیا۔ پولیس والوں کی تعیناتی کی موجودگی میں اس طرح کا واقعہ ہونا تشویش کا سبب ہے صرف پولیس والوں کو معطل کرنے سے کام نہیں چلے گا بلکہ ان کے خلاف رپورٹ درج کرکے انہیں جیل میں بھی ڈالا جانا چاہئے ۔ محترمہ مایاوتی نے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی کے دور اقتدار میں دلتوں اور مسلمانوں کے ساتھ ہمیشہ سوتیلا سلوک کیاجاتا ہے ، ظلم و زیادتی بڑھ جاتی ہے ۔ لیکن سیاسی ڈرامہ بازی کی ماہر یہ دنوں پارٹیاں الیکشن کے وقت دلتوں اور پسماندہ طبقات کی بستیوں میں جاتے ہیں، ان کی چار پائی پر بیٹھے ہٰں، انکی کھچڑی بھی کھاتے ہیں اور ان کی چائے بھی پیتے ہیں ۔ انہوں نے دادری واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دادری میں ٹھو س کاروائی نہیں کی گئی۔ مسلمانوں کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے صرے میڈیا میں بیانات دئیے گئے ۔ بہار اسمبلی الیکشن کے انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لئے روانہ ہونے سے ایک دن قبل بی ایس یپ صدر نے آڑایس ایس کے سرسنگھ چالک موہن بھاگوت پر بھی حملہ کیا اور کہا کہ وہ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈ کر اور گوتم بدھ کی صرف تعریف نہ کریں بلکہ ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں۔ انہوں نے کہا کہ ریزرویشن پر نظر ثانی والے بیان سے ہی مسٹر بھاگوت کی ذہنیت کا پتہ چل جاتا ہے ۔

Send Union Minister VK Singh to Jail for Anti-Dalit Remarks: Mayawati

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں