وزارت دفاع نے ایئر فورس میں عورتوں کو جنگی پائلٹ بننے کی منظوری دی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-25

وزارت دفاع نے ایئر فورس میں عورتوں کو جنگی پائلٹ بننے کی منظوری دی

نئی دہلی
ایجنسیاں
ایک نئے مستقبل کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے آج وزارت دفاع نے ہندوستانی فضائیہ میں خواتین کو جنگی پائلٹ بننے کی منظوری دے دی۔ خواتین کو خود مختار بنانے کی جانب انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے وزارت دفاع نے ہندستانی فضائیہ میں لڑنے کے لئے خواتین کی شمولیت کی منظوری دے دی ہے ۔ یہ بات آج یہاں سرکاری اعلان سے پتہ چلی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلی خاتون پائلٹ کو اس بیچ سے منتخب کیا جائے گا جو اس وقت فضائیہ کی اکادمی کے لئے ہوا بازی کی تربیت سے گزر رہا ہے ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ تربیت کے مکمل ہونے کے بعد انہیں جون2016سے لڑائی میں حصہ لینے والوں کی طرح کمیشن دیاجائے گا۔83ویں فوج ڈے پر ایئر چیف مارشل اروپ راہا نے کہا کہ ہمارے پاس مال بردار طیارہ اور ہیلی کاپٹر اڑانے کے لئے خواتین پارئلٹ ہیں اور اب ہم جنگی طیارے اڑانے کے لئے خواتین پائلٹوں کو لانے کی شروعات کررہے ہیں ۔ یہ ہندوستانی خواتین کے لئے ایک حوصلہ افزا ئی کی بات ہوگی ۔ انہو ں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ خواتین جنگی پائلٹ بننے کے لئے کسی بھی جسمانی چیلنج کو پار کریں گی ۔ اس وقت فضائیہ میں تقریبا1500خواتین ہیں ، جن میں سے94پائلٹ ہیں اور14نیو گیٹر ہیں ۔ اب تک فضائیہ نے عصمت دری، ٹارچر اور قتل جیسے واقعات کے خوف سے خواتین کی تقرری کرنے سے انکار کررکھا تھا ۔2010میں دہلی ہائی کورٹ نے خواتین کو فضائیہ میں کل وقتی سروس دینے کی اجازت دی تھی اور کہا تھاکہ خواتین افسر حکومت سے اس سے کہیں بہتر کی حقدار ہیں ۔ گزشتہ ماہ خواتین افسران نے کورٹ سے کہا تھا کہ یہ بالکل خواتین کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ پہنچانے جیسا ہے۔ پانچ سال پہلے خواتین فوج میں صرف مقررہ وقت تک رہ سکتی تھیں۔ خواتین کو جنگی طیاروں پر جانے کی اجازت نہیں تھی اور نہ ہی متعلقہ ضابطوں کو جاننے کا حق تھا ۔ خواتین صرف انتظامیہ ، طبی اور تعلیم کے شعبے میں ہی کام کرسکتی تھیں ۔ فضائیہ پر بھی انہیں صرف ایک آبزرور کے طورپر لے جایاجاتا تھا۔

First in cockpit mid-2017: Govt gives the go-ahead- IAF women pilots can fly fighters

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں