متحدہ عرب امارات میں جعلی ہندوستانی کرنسی نوٹوں کی بہتات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-28

متحدہ عرب امارات میں جعلی ہندوستانی کرنسی نوٹوں کی بہتات

متحدہ عرب امارات میں ہندوستان کے بالکل اصل سے مطابقت رکھنے والے جعلی کرنسی نوٹ بڑی تعداد میں گشت کررہے ہیں ۔ یو اے ای کی حکومت نے عوام بالخصوص زرتبادلہ کرنے والی کمپنیوں اور ان کے گاہکوں کو اس قسم کی جعلی کرنسی نوٹوں کے بارے میں چوکنا رہنے کی ہدایت دی ہے ۔ مقامی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق جعلی ہندوستانی کرنسی نوٹوں کی طباعت میں عصری ٹکنالوجی استعمال کی گئی ہے ۔ جس کے نتیجہ میں عام آدمی بلکہ ایکسچینج کے ملازمین بھی اصلی اور نقلی نوٹوں میں فرق نہیں کرسکتے ۔ ایسے نوٹوں سے شارجہ میں ایک فارن ایکسچینج کمپنی نے خبر دار کیا جسے حال ہی میں یو اے ای کی سپریم کورٹ نے جعلی کرنسی کیس میں بری کیا۔ شارجہ سی آئی ڈی پولیس نے جون میں ایک35سالہ ہندوستانی شخص کو گرفتار کیا تھا جس کا نام صرف ایم ایس بتایا گیا ۔ اسے اس اطلاع پر گرفتار کیا گیا کہ وہ جن ہندوستانی نوٹوں کے ذریعہ درہم حاصل کررہا تھا وہ نقلی تھے ۔ اطلاعات کے مطابق حالیہ برسوں میں یو اے ای میں جعلی ہندوستانی کرنسی نوٹوں کے پکڑے جانے کے کئی معاملات سامنے آئے ہیں اور بتایاجاتا ہے کہ یو اے ای سے سفر کرنیو الے افراد سے یہ نوٹ ضبط کئے گئے ۔

Fake Indian notes float around UAE

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں