تلنگانہ ریاست کی ترقی کے لیے امن ضروری - وزیراعلیٰ کے سی آر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-22

تلنگانہ ریاست کی ترقی کے لیے امن ضروری - وزیراعلیٰ کے سی آر

حیدرآباد
آئی اے این ایس
یوم شہیداں کے موقع پر آج تلگو کی دور ریاستوں آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں فرائض کی انجام دہی کے دوران جانوں کو قربان کرچکے پولیس ملازمین کو بھر پور خراج پیش کیا گیا تلنگانہ کے گورنر ای ایس ایل نرسمہن اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے گوشہ محل اسٹیڈیم میں یاد گار، پر مہلوک پولیس جوانوں کو گلہائے عقیدت پیش کیا ۔ ریاستی وزیر داخلہ این نرسہما ریڈی ، ڈائرکٹر جنرل پولیس انوراگ شرما، اور دیگر سینئر پولیس عہدیدار شریک تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر کے سی آر نے کہا کہ جا ن و مال کا تحٖفظ فراہم کرنے پر سماج کو پولیس کا شکر گزار ہونا چاہئے ۔ پولیس جوان، عوام کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کی پروا کئے بغیر فرائض انجام دیتے ہیں۔ کئی جوانوں ڈیوٹی کے دوران اپنی جانیں قربان کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی ترقی کے لئے امن بہر صورت ضروری ہے۔ امن کے بغیر ترقی کا تصور محال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر قسم کے تشدد اور جرائم سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ حکومت دہشت گردی، ماوسٹ فرقہ واریت سر گرمیوں کے علاوہ وائٹ کالر جرائم کی بیخ کنی کرے گی۔ چیف منسٹر جنہیں کے سی آر بھی کہاجاتا ہے نے پولیس ملازمین پر زور دیا کہ وہ نئی ریاست تلنگانہ میں ترقیاتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ انہوں نے کہا کہ کمان اینڈ کنٹرول سنٹر کی24منزلہ بلند و بالا عمارت کا سنگ بنیاد بہت جلد رکھا جائے گا۔ پولیس فورس کی بہبودی اقدامات کا تذکرہ رکتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ دو بیڈ رومس ہاؤزنگ اسکیم میں پولیس ہیڈ کانسٹبلس، کانسٹبلس، اے ایس آئی ہوم گارڈز اور سابق فوجیوں کو دس فیصد مکانات مختص کئے جائیں گے جب کہ سب انسپکٹرس اور دیگر عہدیداروں کو امکنہ اراضی فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے ہی سالانہ یونیفارمس الاؤنس میں3500سے7500روپے کا اضافہ کیا ہے ۔ مہلوک پولیس ملازمین کے افراد خاندان کو الاٹ کردہ امکنہ اراضی کی رجسٹر مفت کی جائے گی۔ ان سے رجسٹریشن کے لئے فیس نہیں لی جائے گی ۔ کے سی آر نے کہا کہ حکومت نے آلودہ ماحول میں کئی گھنٹے ڈیوٹی انجام دینے والے ٹریفک ملازمین کو پولیوشن الاونس دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ الاؤنس، ٹریفک پولیس ملازمین کی بنیادی یافت کا30فیصد رہے گا۔ ریاست بھر میں پولیس ہیڈ کوارٹرس پر یوم شہیداں منایا گیا اور پولیس جوانوں کی قربانیوں کو یاد کیا گیا۔ اس موقع پر شہید جوانوں کو خراج پیش کیاگیا۔

Telangana CM KCR Speech in Police Commemoration Day

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں