یوگا پر مسلم پرسنل لا بورڈ کے موقف کا احترام کرنا چاہئے - وزیر قانون سدانند گوڑا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-13

یوگا پر مسلم پرسنل لا بورڈ کے موقف کا احترام کرنا چاہئے - وزیر قانون سدانند گوڑا

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر قانون سدا نند گوڑا نے کہا ہے کہ یوگا کو صرف سرکاری اسکولوں میں مشاورت کے بعد لازمی بنانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ان مسلمانوں کو سمجھانے کی کوشش کی جارہی جو سوریہ نمسکار کو غیر اسلامی تصور کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یوگا پر مسلم پرسنل لا بورڈ کے موقف کا احترام کرنا چاہئے لیکن انہیں سمجھانے کی کوشش بھی جاری رہے گی۔ وزیر قانون نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ عدلیہ کو یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ قومی عدالتی تقرراتی کمیشن (این جے اے سی) میں اس کے انتخاب کو مسترد کردیاجائے گا یا کہ انہیں کوئی فوقیت حاصل نہیں ہوگی جس سے ججس کی آزادی پر کوئی آنچ آئے گی۔ ایک انٹر ویو میں سدا نند گوڑا نے کہا کہ ججس کی جانب سے اس سلسلہ میں جو تشویش ظاہر کی گئی ہے وہ غلط ہے۔ وزیر قانون نے کہا کہ عدلیہ کو یہ محسوس نہیں کرنا چاہئے کہ انہیں این جے اے سی کی رکنیت میں کوئی فوقیت نہیں ہوگی اور ان کی آزادی سلب کرلی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی ججس کے انتخاب کے بعد سے شروع ہوتی ہے ۔ ججس کے انتخاب سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف اس وجہ سے کہ کمیٹی میں مشہور شخصیتوں کو شامل کیاگیا ہے اس طرح کا احساس رکھنا غلط ہے ۔ چیف جسٹس، وزیر اعظم ، اپوزیشن لیڈر بااثر سیاستداں ہیں اس لئے عدالت کو قابول قبول نہیں بلکہ سیاست کی بنیاد پر ججس کا انتخاب عمل میں آئے گا یہ تصور غلط ہے ۔ مشہور شخصیتیں جن پر یہ کمیٹی مشتمل ہے مناسب فیصلے لیں گے ۔ انہوں نے اس حقیقت کا دفاع کیا کہ ان میں ایک خاتون یا کسی ایس سی، ایس ٹی، بی سی یا اقلیتی طبقہ کے فرد کو بھی رکن کے طور پر شامل کیاجائے گا ۔ انہوں نے تحفظات کو قبول نہیں کیا کہ غیر عدلیہ شخصیتوں کو اس کمیٹی میں شامل کرنے سے این جے اے سی کمزور ہوجائے گا ۔ تحویل اراضی قانون میں ترمیمات کے بارے میں گوڑا نے کہا کہ حکومت اس کا جائزہ لے رہی ہے۔2013ء تحویل اراضی قانون کی ایک شق کو برقرار رکھا جائے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ اگر حاصل کردہ اراضی استعمال میں نہیں لائی گئی تو اسے دوبارہ کاشت کے لئے استعمال میں لایاجاسکتا ہے ۔ وزیر قانون نے کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرتے ہوئے تحویل اراضی قانون منظورکرانا قوم کے مفاد میں ضروری ہے ۔ دفعہ370کے بارے میں وزیر قانون کا کہناتھا کہ چیف منسٹرجموں و کشمیر مفتی محمد سعید کو اس پر اعتراض ہے ۔ انہوں نے اس حقیقت کو تسلیم کیا کہ ایک سال گزرنے کے بعد بھی لوک سبھا کی2نشستوں پر بھرتی کے لئے پارٹی کو کوئی اینگلو انڈین امیدوار نہیں مل سکے ۔ سدانند گوڑا نے چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال پر الزام لگایا کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد روز اول سے ہی وہ مرکز سے تنازعہ مول لے رہے ہیں ۔

دریں اثنا سہارنپور سے پی ٹی آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب ملک کی سرکردہ دینی درسگاہ دارالعلو م دیوبند نے یوگا کے دوران سوریہ نمسکار کرنے اورمنتر پڑھنے کو غیر اسلامی قرار دیا تاہم اس کے خلاف فتویٰ دینے سے انکار کردیا ۔ دارالعلوم دیوبند کے مفتی ابوالقاسم نعمانی نے آج صحافیوں سے کہا کہ اگر یوگا جسمانی ورزش کے طور پر کیاجائے تو اس سے کوئی نقصان نہیں ہے ۔ اس کا کسی خاص مذہب سے تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں مختلف مذاہب کے لوگ اپنے طرز کے مطابق زندگی گزارتے ہیں ۔ اسلام، جسم کو مضبوط بنائے رکھنے کے لئے ورزش کی تعلیم دیتا ہے لیکن کسی کاص طرز زندگی کو ان پر زبردستی مسلط کرنا نامناسب ہے لیکن انہوں نے کہا کہ یوگا پر مذہب کا لیبل لگانا غلط ہے ۔ قبل ازیں مسلم پرسنل لاء بورڈ کے اسسٹنٹ جنرل سکریٹری جناب عبدالرحیم قریشی نے بھی کہا تھا کہ یوگا کہ اصل شکل بڑا گناہ ہے ۔ مسلمان سورج کی پوجا نہیں کرتے ۔

Gowda said persuasion and consultation was necessary and yoga must not be introduced in government schools by coercion

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں