مصر میں اخوان المسلمون کے 5 ارکان کو سزائے موت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-05

مصر میں اخوان المسلمون کے 5 ارکان کو سزائے موت

Muslim-Brotherhood
مصر میں ممنوعہ عنظیم اخوان المسلمین کے5ارکان کو سزائے موت سنائی گئی ۔ ان کے خلاف مقدمہ کی دوبارہ سماعت کے بعد انہیں13افراد کی ہلاکت کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا جس میں11پ ولیس ملازمین شامل ہیں۔ سزا یافتگان پر14اگست2013کو کرداسہ پولیس اسٹیشن پر حملہ کا الزام تھا ۔ اسی دن مصری سیکوریٹی فورسس نے اخوان المسلمین کے دو احتجاجی دھرنوں کو قاہرہ اور جیزا میں منتشر کیا تھا ۔ ان لوگوں پر غیر لائسنس یافتہ ہتھیار رکھنے کے علاوہ کئی دیگر الزامات بھی عائد ہیں ۔ فروری میں عدالت نے اسی کیس میں183ملازمین کو سزا سنائی تھی جن میں سے35کے خلاف ان کے غیاب میں سزا سنائی گئی۔ مصری عدالت نے ان کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے ۔

death sentences for five members of the Muslim Brotherhood

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں