تقریباً 4 لاکھ امراء ایل پی جی سبسیڈی کی رعایت لینے سے دستبردار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-07

تقریباً 4 لاکھ امراء ایل پی جی سبسیڈی کی رعایت لینے سے دستبردار

lpg-subsidy
حکومت نے آج بتایا کہ کئی وی وی آئی پی زمرے میں آنے والے لوگ، سابق اور موجودہ وزیر اعلیٰ ، پارلیمنٹ کے ارکان اور صنعت کاروں سمیت تقریباً3لاکھ90ہزار لوگوں نے ایل پی جی سبسڈی کی رعایت لینے سے انکار کردیا ہے ۔ پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر دھرمیندر پردھان نے آج راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کے دوران بتایا کہ27مارچ2015کو نئی دہلی میں منعقد توانائی سنگم2015نامی توانائی کے اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی نے سرکاری امداد چھوڑ یں ، مہم کی شروعات کرتے ہوئے کہا تھا کہ امیر لوگوں کو حکومت کی جانب سے ملنے والی رعایت( امداد) چھوڑ دینا چاہئے تاکہ غریبوں کی فلاح و بہبود میں مدد کی جاسکے ۔ پردھان نے بتایا کہ اس اپیل کے بعد سے تقریبا3لاکھ90ہزار لوگوں نے گیس سبسیڈی کی سہولت لینے سے انکار کردیا ہے جن میں مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک چوان ، کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ ممبر پارلیمنٹ صنعت کاروں سے لے کر عام لوگ تک شامل ہیں ۔ انہوں نے وقفہ صفر کے دوران بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت ایک سال کے دوران20روپے سے زیادہ کم کی گئی ہے اور ایسا بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کیا گیا ہے ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت کے بارے میں سابقہ حکومتوں کی پالیسیوں کو جاری رکھا گیا ہے ۔ پردھان نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت گھٹنے کی وجہ سے ملک میںپٹرول کی قیمت کم کرکے صارفین کو فائدہ ہنچانے کی کوشش کی گئی ، ساتھ ہی غریبوں کی فلاح و بہبود کے لئے رقم بھی جٹائی گئی ۔ انہوں نے مانا کہ پٹرولیم کے ٹینکر جب ڈپو سے روانہ ہوتے ہیں تو ان میں بھرے پٹرولیم کی مقدار کی پیمائش کی جاتی ہے لیکن ڈیلر تک پہنچے پہنچے اکثر اس میں سے مصنوعات چوری کرلی جاتی ہے اور پیمائش بھی نہیں لی جاتی ۔ پردھان نے کہا نئے مارکیٹنگ پلان کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے اس چوری کو روکا جائے گا۔

Many consumers Volunteer to Give up LPG Subsidy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں