سعودی عرب میں جنس کی تبدیلی کے لئے نئے قواعد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-16

سعودی عرب میں جنس کی تبدیلی کے لئے نئے قواعد

ریاض
پی ٹی آئی
سعودی عرب کی وزارت صھت نے مملکت میں جنس کی تبدیلی (درستی) کے کیسوں سے متعلق نئے قواعد و ضوابط جاری کیے ہیں اور ہدایت کی ہے کہ اس نوعیت کے کیسوں کی وزارت کے متعلقہ اداے کو اطلا دی جائے سعودی عرب کے نائب وزیر صحت ڈاکٹر منصور الحواسی نے تمام خطوں اور گورنریوں کے امور صحت کے ڈائریکٹروں ، طبی شہروں کی کونسل اور خاص اسپتالوں کو ایک ہدیات نامہ جاری کیا ہے ، جس میں جنس کی تبدیلی سے متعلق کیسوں کا قومی ریکارڈ رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے ، اس سرکلر میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ مملکت کے تمام میڈیکل پریکٹیشنروں کو ان نئے قواعد و ضوابط سے مطلع کیاجائے ۔ اس کے علاوہ ایسے کیسوں سے متعلق رپورٹس کی تیاری سی قبل ضروری طبی اور کلینیکل تحقیقات کی جائے ۔ ڈاکٹر الحواسی نے اپنے ہدایت نامے میں اضاحت کی ہے کہ ان رپورٹس کی تین معاہرین(کنسلٹینٹس) اور ایک میڈیکل جائزہ لے گی اور پھر ان پر مناسب اقدام کا فیصلہ کرے گی۔

Saudi issues new regulations for sex correction

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں