جگن موہن ریڈی انتخابات میں - سیما آندھرا وزیر اعلیٰ کرسی پر نظر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-15

جگن موہن ریڈی انتخابات میں - سیما آندھرا وزیر اعلیٰ کرسی پر نظر

صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی وائی ایس جگموہن ریڈی ، حلقہ اسمبلی پلی ویندلہ سے مقابلہ کریں گیں۔ یہ حلقہ ان کےآبائی ضلع کڑپہ میں واقع ہے۔ جگن نے گذشتہ مرتبہ حلقہ لوک سبھا کڑپہ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ وہ پہلی مرتبہ اسمبلی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ واضح ہو کہ ، حلقہ اسمبلی پلی ویندلہ ، وائی ایس خاندان کا انتہائی مضبوط گڈھ رہا ہے ۔ وائی اے ایس راج شیکھر ریڈی اس کی نمائندگی کیا کرتے تھے ۔ انکی موت کے بعد جگن کی والدہ وائی اے ایس وجے لکشمی کو اس حلقہ سے کامیابی ملی ۔ جگن موہن ریڈی کے رشتہ کے بھائی اوئی ایس اویناش ریڈی کو وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے حلقہ لوک سبھا کڑپہ کا امید وار بنایا ہے جبکہ جگن کی والدہ وائی اسے ایس وجے لکشمی حلقہ وشاکھا پٹنم سے انتخابی میدان میں ہیں۔ سیما آندھرا میں لوک سبھا اور قانون ساز اسمبلی کے لئے بالترتیب انتخابات 7 مئی کو منعقد شدنی ہیں ۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے سیما آندھرا کے تمام 175 اسمبلی نشستوں کےلئے اپنے پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے ۔

Jagan confident of being chief minister

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں