گلزار کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-13

گلزار کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ

Gulzar-selected-for-Dadasaheb-Phalke-award
ممتاز فلمی گیت کار و ڈائرکٹر گلزار کو سال 2013 کے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ سینما کے شعبہ میں یہ ہندوستان کا اعلیٰ ترین ایوارڈ ہے جو حکومت کی جانب سے سالانہ دیاجاتا ہے۔ گلزار اکیڈیمی ایوارڈ یافتہ گیت کار ہیں جنہوں نے "میرے اپنے" "پریچئے""کوشش" اور "آندھی" کے علاوہ دیگر فلموں کی ہدایت دی ہے۔ گلزار کو 2004ء میں پدم بھوشن اور 2002ء میں ساہتیہ اکیڈیمی ایوارڈ عطا کیا گیا۔ جنوری 2010ء میں ڈینی بوئل کی فلم "سلم ڈاگ ملینئر" کے گیت "جئے ہو" کیلئے انہیں گرامی ایوارڈ حاصل ہوا۔ اس سے قبل جن ممتاز فلمی شخصیتوں کو یہ ایوارڈ دیا گیا ان میں پرتھوی راج کپور، لتا منگیشکر، ادور گوپالا کرشنن اور دلیپ کمار ، شیام بینگل اور پران شامل ہیں۔ اس دوران گلزار نے باوقار دادا صاحب کے ایوارڈ ملنے پر کہاکہ انہیں ایسا محسوس ہورہا ہے کہ انہوں نے کچھ کیا ہے۔ گلزآر نے پی ٹی آئی کو بتایاکہ میں خوش ہوں اور عزت افزائی محسوس کررہا ہوں، یہ ایک قومی اعزاز ہے۔ بالی ووڈکی کئی شخصیتوں بشمول لتا منگیشکر اور آشا بھونسلے نے گلزار کو دادا پھالکے ایوارڈ حاصل ہونے پر مبارکباد دی۔

Gulzar to receive Dadasaheb Phalke Award

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں