سعودی عرب میں 13 افراد کو سزا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-15

سعودی عرب میں 13 افراد کو سزا

سعودی عرب کی ایک عدالت نے 13 افراد کو ایک تا دس سال قید کی سزا سنائی ۔ ان افراد پر الزام ہے کہ ان پر بیرون ملک لڑنے والے انتہا پسندوں کو مالیہ کی مدد کرنے کا الزام ہے ۔ ان افراد پر غیر قانونی پیسہ جمع کرنے ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام پاداش میں یہ سزا دیں گئیں ۔ دیگر 7 افرداد کو بری کر دیا گیا۔ سعودی عدالتوں نے حالیہ عرصے میں سینکڑوں افراد کو قید کی سزا دی ۔ سیکورٹی فورسیس نے 2003 کے بعد سے ہزاروں افراد کو حراست میں لیا۔ عراق اور افعانستان میں لڑائی میں حصہ لینے والے افراد کو سزا دی گئی۔ ماہ فروری میں شاہ عبد اللہ نے ایک فرمان جاری کرکے بیرون ملک جا کر لڑنے والے سعودی افراد کو تین تا بیس سال سزا دینے کا اعلان کیا تھا ۔ اخلاقی اور مالی امداد دینے والوں کو 5 تا 3 سال قید کی سزا دینے کا حکم دیا گیا۔ سعودی حکام کو اندیشہ ہے کہ شام اور مصر میں جاری مخالف حکومت عناصر کے خلاف کاروائی سے سعودی نوجوان متاثر ہو سکتے ہیں۔

13 people convicted of terrorism, jailed in KSA

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں