کنیڈا میں اللہ رکھا رحمٰن کے نام سے موسوم شاہراہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-11-05

کنیڈا میں اللہ رکھا رحمٰن کے نام سے موسوم شاہراہ

street named after AR Rahman in Canada
ہندوستانی گلوکار اور موسیقار اللہ رکھا رحمن، یعنی اے آر رحمٰن، یوں تو دنیا بھر میں خاصے مقبول ہیں ، لیکن حال ہی میں ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ اس وقت ہوا جب کینیڈا کے مركھم شہر کی ایک شاہراہ ان کے نام سے موسوم کی گئی۔ رحمان نے اپنے اس اعزاز پر ملنے والی خوشی کو سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر اپنے مداحوں کے ساتھ اشتراک کیا۔

مركھم میں لی گئی اپنی تصویر کو ٹوئٹر پر لگاتے ہوئے انہوں نے لکھا :
' میری شاہراہ پر خوش آمدید ! ( مركھم ، او این، کینیڈا )۔ '
"Welcome to my street! (In Markham, ON, Canada)."

4/ نومبر کو کینیڈا کے سب سے بڑے شہر ٹورنٹو میں ہندوستانی سنیما کے 100 سال پورے ہونے کے موقع پر ایک تقریب کے دوران رحمان کو یہ اعزاز عطا کیا گیا۔ اس سے پہلے بھی رحمان کو عالمی سطح پر بیشمار اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔ برطانیہ کی ورلڈ میوزک میگزین نے سال 2011 میں انہیں موسیقی کی دنیا کے اگلے نمائیندوں ( Tomorrows world music icons ) میں سے ایک قرار دیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ 2 اکیڈمی ایوارڈ ، 2 گریمی ایوارڈ ، 1 بافٹا ( BAFTA) ایوارڈ ، 1 گولڈن گلوب ، 4 نیشنل فلم ایوارڈ ، 15 فلم فیئر ایوارڈ اور 13 جنوبی ہند فلم فیئر ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔ ان کے علاوہ بھی رحمان کی جھولی میں کئی دیگر ایوارڈ اور نامزدگیاں ہیں۔

A street named after AR Rahman in Canada

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں