گجرات فسادات پر کوئی افسوس نہیں - میں نے بالکل صحیح کام کیا تھا - مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-07-13

گجرات فسادات پر کوئی افسوس نہیں - میں نے بالکل صحیح کام کیا تھا - مودی

گجرات کے چیف منسٹر نریندر مودی نے کہا ہے کہ 2002ء میں انہوں نے "بالکل صحیح کام" کیا جب ان کی ریاست میں فسادات پھوٹ پڑے تھے۔ مودی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے تشکیل شدہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے انہیں "واضح کلین چٹ" دی ہے۔ نریندر مودی نے گاندھی نگر میں واقع اپنی سرکاری قیامگاہ پر بین الاقوامی خبررساں ادارہ رائٹرس کو دئیے گئے انٹرویو میں یہ ادعا کیا کہ جب اُن سے پوچھا گیا تھا کہ آیا یہ امر مایوس کن ہے کہ اکثر افراد انہیں 2002ء کے فسادا ت کے حوالے سے ان کا تذکرہ کرتے ہیں۔ مودی شاذ و نادر ہی کوئی انٹرویو دیتے ہیں اور جون میں بی جے پی کی انتخابی مہم کے سربراہ مقر کئے جانے کے بعد یہ ان کا پہلا انٹرویو تھا۔ نریندر مودی نے اپنے جواب کی تائید میں دلیل پیش کرتے ہوئے کہاکہ اگر وہ کوئی غلطی کئے ہوتے تو خاطی محسوس کرتے تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ "افسوس و مایوسی اُس وقت ہوتی جب کوئی سمجھے میں پکڑا گیا۔ مثلاً میں چوری کررہا تھا اور پکڑا گیا لیکن میرا معاملہ ایسا نہیں ہے"۔ اس سوال پر کہ آیا جو کچھ بھی ہوا ہے اس پر آپ کو کوئی افسوس ہے؟ نریندر مودی نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی تھی جس نے اپنی رپورت میں نہیں "واضح کلین چٹ" دی ہے۔ مودی نے مزید کہاکہ "ایک بار اور بھی ہے کہ کوئی بھی شخص "اگر ہم کسی کار میں کہیں جارہے ہوں، اگر ہم خود گاڑی چلارہے ہوں یا کوئی اور گاڑی چلارہا ہو، ہم بازو بیٹھے ہوں اگر گاڑی کے نیچے کتے کا بچہ آجائے تو افسوس ہوگا کہ نہیں؟ بے شک یہ افسوسناک ہوگا۔ اگر میں چیف منسٹر ہوں یا نہیں لیکن ایک انسان ہوں۔ اگر کہیں کچھ ہوتا ہے تو اس کا افسوس فطری امر ہے،۔ مودی سے دریافت کیا گیا تھا کہ 2002ء میںآپ نے جو کیاتھا وہ صحیح تھا؟ انہوں نے جواب دیا کہ یقیناًاوپر والے نے ہمیں جتنی بھی ذہنی قوت دی ہے۔ مجھے جو بھی تجربہ حاصل ہواہے اور اُس صورتحال میں مجھے جو کچھ دستیاب تھا اس کے مطابق میں نے کیا اور یہی وہ بات ہے جس کی تحقیقات ایس آئی ٹی نے کی تھی،۔ مودی کو صف بندی والی شخصیت کے بار ے میں سوال پر انہوں نے امریکہ کے ڈیموکریٹس اور ریپبلکنس کی مثال دی اور کہاکہ صف بندی میں جمہوریت کی بنیاد فطری ہے۔ گجرات کے چیف منسٹر نریندر مودی نے آج خود کو ہندو قوم پرست قرار دیا کیونکہ وہ بحیثیت ہندو پیدا ہوئے ہیں "میں ہندو قوم پرست ہوں، میں ایک محب وطن ہوں۔ اس میں کوئی غلطی نہیں ہے۔ میں پیدائشی ہندو ہوں۔ تو پھر آپ مجھے ہندو قوم پرست کہہ سکتے ہیں کیونکہ میں بحیثیت ہندو پیدا ہوا ہوں۔ گرجات کے چیف منسٹر سے پوچھا گیا تھا کہ اصل مودی کون ہے کیا وہ ہندو قوم پرست ہے یا پھر تاجر برادری کا دوست چیف منسٹرہے۔ مودی نے مزید کہاکہ "جہاں تک ترقیاتی کاموں کا تعلق ہے کام کا جنون کہہ لیں وہ جو کچھ بھی کہہ لیں یہی بات ہے جو اکثر کہی جاتی ہے لیکن ان دونوں باتوں میں کوئی تضاد نہیں ہے یہ بھی اُسی تصویر کا ایک رخ ہے"۔

No guilty feeling about Gujarat riots, says Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں