متحدہ عرب امارات - ہندوستانی تاجرین کی ڈائرکٹری کا اجرا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-28

متحدہ عرب امارات - ہندوستانی تاجرین کی ڈائرکٹری کا اجرا

متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی تاجرین اور پیشہ ورانہ ماہرین کی جامع ڈائرکٹی کا پہلا ایڈیشن شائع ہوچکاہے۔ ڈائرکٹری کی اشاعت سے متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی تاجرین اور پیشہ ورانہ ماہرین کا پتہ معلوم کرنا آسان ہوگیاہے کہ یہ دن اسٹاپ گائیڈ ثابت ہوگا۔ امارات میں ہندوستانی سفیر ایم کے لوکیش نے انڈیا ٹریڈ اینڈ ایکزیبیشن سنٹر مڈل ایسٹ (آئی ٹی سی ایم ای)کا مرتبہ انڈین بزنس مین اینڈ پروفیشنل مینوئل جاری کیا۔ آئی ٹی ای سی کے چیر مین سودیش اگروال نے کہا کہ آئی بی پی ایم پراجکٹ کے مستقبل میں دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ کیونکہ اس مینوئل کے ذریعہ امارات میں ہندوستانی تاجرین اور پیشہ ورانہ ماہرین کے ساتھ روابط بہ آسانی شروع ہوسکتے ہیں۔ امارات میں تمام دیگر برادریوں کے لئے بھی یہ مینوئل کارآمد ثابت ہوگا۔ جی سی سی اور مینا علاقوں ، سرکاری اداروں ، سفارتخانوں ، تجارتی اداروں کے علاوہ اہم شخصیتیں بھی انفرادی طور پر اس سے استفادہ کرسکیں گی۔

فوربس کی فہرست میں لولو گروپ کے یوسف علی کو پہلا مقام
فوربس نے متحدہ عرب امارات میں 100اعلیٰ ہندوستانی قائدین کی فہرست جاری کردی ہے جو لو لو گروپ کے مالک یوسف علی کے نام سے شروع ہوئی ہے۔ ان کے بعد دوسرے مقم پر لینڈ مارک گروپ کے صدر نشین مکی جگتیانی اور این ایم سی گروپ کے بی آرشیٹی کے نام نمایاں ہیں۔ اس فہرست میں دیگر ممتاز ہندوستانیوں میں پی این سی منین، سنی ورکی ، آزاد موپین، جوائے الوکاس ، سید صلاح الدین اور جیکی پنجابی کے نام شامل ہیں۔ مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سشی تھرور نے یوسف علی کو فوربس کی جانب سے توصیف نامہ پیش کیا۔ فوربس نے تازہ ترین بلینرس (ارب پتیوں کی)فہرست میں بھی یوسف علی کو شامل کیا ہے جس میں ان کی مالی حیثیت 1.5بلین ڈالر بتائی گئی ہے۔

Directory of Indian business professionals launched in UAE

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں