روپیہ کی قدر میں مزید گراوٹ - فی ڈالر 60.76 روپے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-27

روپیہ کی قدر میں مزید گراوٹ - فی ڈالر 60.76 روپے

روپئے کی قدر میں اب تک کی شدید گراوٹ درج کی گئی ہے۔ ایک ڈالر کے مقابلے میں60.76 روپئے ہوگئی ہے۔ سابق میں روپئے کی قدر تاریخی طورپر سب سے نیچے 59.98 روپئے گر گئی تھی۔ منگل کے دن روپئے کی قیمت 60.71/72 روپئے ہوگئی تھی۔ آئی ڈی بی آئی بینک کے ٹریژری چیف جنرل منیجر این ایس وینکٹیش نے کہاکہ روپئے کی قدر میں شدید گراوٹ کی توقع نہیں کی گئی تھی۔ اس سے ہندوستانی مارکٹ میں زبردست نقصان ہوگا۔ تمام بڑی کرنسیوں کے خلاف اس وقت ڈالر سب سے زیادہ مستحکم ہے۔ روپئے کی قدر میں کمی آنے والے چند دنوں میں برقرار رہے گی۔ یوروپی سنٹرل بینک نے بھی ڈالر کے مقابلے میں یورو کی قدر میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ گذشتہ 2ماہ کے دوران 11فیصد تک گراوٹ درج کی گئی ہے۔ اس سے اشیاء ضروریہ کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے۔

نئی دہلی۔ مرکزی کابینہ کل قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ پر گذشتہ 3 سال میں پہلی بار غور کرے گی۔ جبکہ اس اقدام کو سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔ کیونکہ اس کے نتیجہ میں برقی ٹیرف اور کھاد کی لاگت میں اضافہ ممکن ہے۔ وزارت تیل نے تجویز پیش کی ہے کہ اندرون ملک تیارکی جانے والی قدرتی گیس کا بین الاقوامی پیچیدہ مرکز اور درآمد کی جانے والی گھریلو پکوان گیاس کے فارمولہ کی بنیاد جس کی تجویز رنگاراجن کمیٹی نے پیش کی ہے۔ کابینی کمیٹی برائے معاشی امور کے اجلاس میں آٹھویں مقام پر ہے۔ یہ اجلاس کل منعقد کیا جائے گا۔ کمیٹی چاہتی ہے کہ گیس کی قیمت پر 2017ء تک ہر سہ ماہی نظر ثانی کی جائے جبکہ شرحیں مکمل طورپر آزاد کردی جائیں گی۔

Rupee sinks below 60-mark, ends at historic low of 60.76 Vs USD

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں