ممتاز اسلامی اسکالر پروفیسر فضل الرحمن گنوری کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-28

ممتاز اسلامی اسکالر پروفیسر فضل الرحمن گنوری کا انتقال

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی دینیات فیکلٹی کے سابق ڈین (1982) اور ممتاز اسلامی اسکالر پروفیسر فضل الرحمن گنوری کا گذشتہ روز پاکستان کے شہر کراچی میں انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال پر یونیورسٹی کے شعبہ دینیات میں ایک تعزیتی جلسہ منعقد ہوا جس کا آغاز حافظ افتخار احمد کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جلسہ کی صدارت کرتے ہوئے شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر مفتی زاہد علی خان نے کہاکہ پروفیسر فضل الرحمن گنوری اصول فقہ اور تقابل فقہ میں ایک اہم مقام رکھتے تھے۔ اسی طرح مذاہب عالم کے تقابلی مطالعہ پر بھی آپ کا اہم کام ہے۔ آپ کے ذریعہ سے کیا ہوا تمام کام مرجع کی حیثیت رکھتا ہے۔ آپ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں بہ حیثیت استاذ و چےئرمین شعبہ دینیات اور ڈین فیکلٹی آف تھیالوجی خدمات انجام دیں۔ پروفیسر ظفر الاسلام سابق چیرمین شعبہ اسلامک اسٹڈیز نے کہاکہ فضل الرحمن کا سانحہ ارتحال نہ صرف شعبہ سن ی دینیات بلکہ امت مسلمہ کیلئے حادثہ فاجعہ ہے۔ کشاف پر مرحوم نے جو کام کیاہے وہ انتہائی اہم ہے۔ علم و فضل کے ساتھ ساتھ آپ کے اندر خاکساری بھی تھی۔

Prof. Fazlur Rahman Ginnori passes away

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں