لکھنؤ میں بھی میٹرو ٹرین پراجکٹ کو ریاستی کابینہ کی منظوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-28

لکھنؤ میں بھی میٹرو ٹرین پراجکٹ کو ریاستی کابینہ کی منظوری

اترپردیش کے وزیراعلیٰ اکھلیش سنگھ یادو کی صدارت میں آج ریاستی کابینہ کی ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں راجدھانی لکھنو میں میٹرو ریل پراجکٹ کے پہلے مرحلے کو ہری جھنڈی دے دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کابینہ نے دیگر متعدد فیصلے کئے۔ اس کے تحت ریلائنس انیمیشن کی انیمٹیڈ فلم ’’کرشن اور کنس‘‘ کو تفریحی ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ کیاگیا۔ ساتھ ہی کابینہ نے ارد مترجمین زمرے کی پہلی سطح کے عہدے (اردو مترجمین؍جونیر کلرک) کی شرح تنخواہ 1900 روپئے سے بڑھاکر 2000 روپے کردی ہے۔ وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کی صدارت میں آج ہونے والی میٹنگ میں کابینہ نے لکھنو میٹرو ریل پروجکٹ کے پہلے مرحلے کو منظوری دے دی ہے جس پر عمل درآمد ہونے کے بعد لکھنؤ کے شہریوں کو آمدورفت میں سہولت ہوگی۔ پہلے مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اموسی ہوائی اڈہ سے چار باغ‘ کونسل ہاوس ‘ حضرت گنج‘ لکھنؤ یونیورسٹی‘ آئی ٹی چورہا‘ پالی ٹکنک چوراہا ہوتے ہوئے منشی پلیا تک تقریباً23کلو میٹر طویل روٹ پر میٹرو ریل چلنے لگے گی۔ اس روٹ پر 21اسٹیشن تعمیر کئے جائیں گے۔ اس پروجکٹ کے مکمل ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں کافی سہولت ہوگی۔

Metro rail project for Lucknow gets UP cabinet nod

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں