اے ایم یو کے طلبا اوہائیو یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کریں گے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-27

اے ایم یو کے طلبا اوہائیو یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کریں گے

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے انسانی وسائل کے فروغ کے مرکزی وزیر ایم ایم پلم راجو کے ساتھ امریکہ اور ہندوستان میں اعلیٰ تعلیم کے میدان میں ایک معاہدہ پر دستخط کئے ہیں جن میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور امریکہ کی ممتاز دانش گاہ اوہیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے درمیان، سائنس، ٹکنالوجی، انجینئرنگ اور میتھ میٹکس( اسٹیم) کیلئے ایک معاہدہ پر بھی دستخط ہوئے ہیں۔ ہندوستان کی اعلیٰ تعلیمی پالیسی کو فروغ دینے کیلئے اسٹیم کا ایک مرکز علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں قائم کیا جائے گا۔ ساتھ ہی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء کو ایک سال امریکہ کی اوہیو اسٹیٹ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنا ہوگی جس کا تمام خرچ امریکہ برداشت کرے گا اور طلباء کو2سال کے تعلیمی عمل کی تکمیل پر دوہری سند دی جائے گی۔ امریکہ کی اوہیو اسٹیٹ یونیورسٹی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے درمیان اسپیکٹرو اسکوپی، نینو ٹکنالوجی، انفارمیشن ٹکنالوجی، ماحولیاتی سائنس، کینسر ریسرچ اور جدید توانائی کے میدانوں میں عملی و تحقیقی عمل فروغ پائے گا۔ امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے ہندوستان کے 8 ممتاز تعلیمی اداروں سے امریکہ کے آپسی تعاون پر دستخط کئے ہیں جن میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس سمجھوتہ کو روبہ عمل لانے میں اوہیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسر انل پردھان اور ڈاکٹر سلطانہ ناہر کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

AMU signs pact with Ohio university

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں