مولانا آزاد اردو یونیورسٹی میں ابن صفی پر دو روزہ قومی سمینار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-06-28

مولانا آزاد اردو یونیورسٹی میں ابن صفی پر دو روزہ قومی سمینار

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے مرکز برائے اردو زبان، ادب و ثقافت کے زیر اہتمام 23/ تا 24/ اکتوبر 2013ء کو دو روزہ قومی سمینار بعنوان "سرّ ی ادب اور ابن صفی" کا انعقادعمل میں آ رہا ہے۔
مرکز کے ناظم و معتمد تنظیمی، پروفیسر خالد سعید کے مطابق اس سمینار کے انعقاد کا مقصد دانشوروں، مختلف یونیورسٹیوں کے پروفیسر حضرات، ناقدین ابن صفی، ریسرچ اسکالروں اور ابن صفی کے متوالوں کیلئے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جس کے ذریعے اردو کے سرّی ادیبوں خاص طور سے ابن صفی کی جاسوسی تحریروں کے حوالوں سے سرّ ی ادب کی روایات کو تلاش کیا جا سکے اور ان روایات کی روشنی میں ممکن ہو سکے تو سرّی ادب کی شعریات متین کی جائیں۔

سمینار سے متعلق ضروری بروچر تقسیم کیا جائے گا جس میں تفصیلی اطلاعات ہوں گی۔ سمینار میں شرکت کے خواہشمند مقالہ نگار حضرات اپنے تخلیقی مقالے 10/ستمبر 2013ء تک ای میل safiseminar2013@gmail.com پر بھیج سکتے ہیں۔
مقالوں کی قبولیت کی اطلاع منتخب امیدواروں کو 15/ستمبر 2013 تک بذریعہ ای میل دی جائے گی۔
منتخب مقالہ نگاروں کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20/ستمبر 2013 مقرر ہے۔ اس کے علاوہ سمینار میں شرکت کرنے والے شرکاء کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20/اکتوبر 2013ء مقرر ہے۔
مزید تفصیلات سمینار کے بروچر میں موجود ہیں جو یونیورسٹی کے ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

A national seminar on Ibn-e-Safi in MANUU

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں