علاقائی استحکام کے لیے ایران واحد انتہائی سنگین خطرہ - امریکہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-03-07

علاقائی استحکام کے لیے ایران واحد انتہائی سنگین خطرہ - امریکہ

امریکہ کے ایک سرکردہ کمانڈر نے علاقائی استحکام کیلئے ایران کو واحد انتہائی سنگین خطرہ قراردیتے ہوئے تہران پر الزام عائد کیا کہ وہ بشمول ہندوستان تقریباً ایک درجن ممالک میں شرپسندانہ مہم چلا رہا ہے ۔ امریکی مرکزی کمانڈر کے کمانڈر جیمس ماٹس نے کانگریس کی سماعت کے دوران سینٹ کی طاقتور مسلح خدمات کمیٹی کے ارکان سے کہاکہ ایسی صورتوں میں ایران کے غلط اندازوں سے تبا کن تصادم بھڑک اٹھنے کے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں ۔ جنرل ماٹس نے کہاکہ علاقائی استحکام، ترقی و خوشحالی کیلئے ایران بدستور واحد سنگین خطرہ بنا ہوا ہے ۔ اس قسم کے شر پنسدانہ رویہ نے اس ملک (ایران) کی قیادت کو ایسے روپ میں پیش کر دیا ہے جو خود اپنے عوام سے محبت و ہمدردی حاصل نہ کر سکی اور نہ ہی اس علاقہ کے کسی ذمہ دار ملک میں اس کا کوئی احترام ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایران بدستور شام میں صدر بشارالاسد کی قاتل حکومت کت تائید کر رہا ہے ۔ اس کے علاوہ عراقی، لبنانی، افغانستان، بحرین، یمن اور غزہ میں شرپسند سرگرمیوں میں ملوث ہے ۔ عالمی سطح پر سوڈان، ترکی، آذر بائیجان، تھائی لینڈ، ہندوستان، جارجیا، بلغاریہ، نائیجریا اور حتی کہ واشنگٹن میں اس شرپسندانہ مہم میں ملوث ہے جہاں سعودی عرب کے ایک سفیر کو ہلاک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ ایران اب سائبر ڈومنین پر بھی شرپسندانہ مہم کے ساتھ متحرک ہو گیا ہے اوراس کے غلط اندازوں کے سبب تباہ کن تصادم بھڑک اٹھنے کے سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں ۔

Iran remains the single-most significant regional threat to stability and prosperity - James N. Mattis

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں