Search | تلاش
Archives
TaemeerNews Rate Card

Ads 468x60px

Our Sponsor: Socio Reforms Society India

تعمیر نیوز آرکائیو - TaemeerNews Archive

2013-02-20 - بوقت: 22:07

عالمی کپ خواتین کرکٹ - ہندوستان کی ناقص کارکردگی

Comments : 0
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی خاتون کمیٹی کی سربراہ اور انگلینڈ کی سابق کپتان کلئر کونور نے عالمی کپ خاتون کرکٹ ٹورنمنٹ میں ہندستان کی ناقص کارکر دگی کیلئے ہندوستان کرکٹ کنٹرول بورڈ(بی سی سی آئی) کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔ ہندو وستان کی خاتون کرکٹ گروپ مرحلے میں صرف ایک جیت حاصل کر سکی تھی اور وہ سوپر سکس مرحلے میں داخلہ حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔ ہندوستانی ٹیم کو اس ٹورنمنٹ میں ساتویں مقام پر اکتفا کرنا پڑا تھا۔ کونور نے کہاکہ ہندوستانی خاتون کرکٹ کے معیار میں کمی آئی ہے ۔ جس کیلئے ہندوستان کرکٹ کنٹرول بورڈ ذمہ دار ہے ۔ عام طورپر ہندوستانی ٹیم کافی مضبوط ہوتی تھی لیکن سری لنکا اور ویسٹ انڈیز جیسی ٹیمیں بھی ہندوستان سے آگے نکل گئی ہیں ۔

Women's World Cup 2013 : India Women lack BCCI support - Clare Connor

0 comments:

Post a Comment